یوٹونگ بس کی چین-روسی قومی-برانڈ تعاون فورم میں شرکت، روس میں کوششوں پر سراہا گیا

ماسکو، 16 جولائی 2018ء/پی آرنیوزوائر/– بسیں بنانے والے چین کے معروف ادارے یوٹونگ بس (چینگچو یوٹونگ بس کمپنی لمیٹڈ) نے حال ہی میں ریڈ اسکوائر، ماسکو میں ہونے والے چین-روسی قومی برانڈ تعاون فورم میں خوب داد و تحسین سمیٹی۔ برانڈ کو خطے میں نقل و حمل کی زیادہ سبز و ماحول دوست صنعت تخلیق کرنے سے وابستگی اور ورلڈ کپ کے دوران اپنی مدد پر سراہا گیا۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180716/2187576-1-a

ہو ہوائی بین، جنرل مینیجر برائے اوورسیز مارکیٹس (بائیں)، یوٹونگ بس اور الیگزینڈر ستروکوف، بانی بی بس (دائیں)

“یوٹونگ بس صرف گاڑیاں ہی نہیں بلکہ مکمل حل فراہم کرنے کا ہدف رکھتا ہے، بشمول نقل و حمل کی منصوبہ بندی، خدمات اور نگرانی کا نظام تاکہ نقل و حمل کو بہتر بنایا جائے شامل ہیں۔ مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرکے ہم مقامی مسائل کو بہتر انداز میں شناخت اور حل کر سکتے ہیں؛ یہ یوٹونگ کا پیمانہ ہے۔ اگر ہمارے صارفین اور شراکت دار اس پیمانے کے ساتھ خوش ہیں تو ہم بھی خوش ہیں،” ہو ہوائی بین، جنرل مینیجر اوورسیز مارکیٹس، یوٹونگ بس نے کہا۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180716/2187576-1-a

روس کے سب سے بڑے سیاحتی و ٹرانسپورٹیشن ادارے بی بس اور ماسکو کی سب سے بڑی کمیوٹنگ کمپنی کلاوتو جیسے شراکت داروں کے ذریعے روس بھر میں یوٹونگ کی 3,323 بسیں خدمات انجام دے رہی ہیں؛ جن میں 300 سے زیادہ بسیں ورلڈ کپ کے دوران نقل و حمل فراہم کر رہی ہیں – جو چین-روسی قومی-برانڈ تعاون فورم کے منتظمین کے الفاظ میں چین-روس برانڈ تعاون کی دلفریب مثال ہے۔

الیگزینڈر ستروکوف، بانی بی بس نے کہا کہ “بی بس نے ورلڈ کپ میں ٹیموں اور پرستاروں کی نقل و حمل کے میں مدد کے لیے یوٹونگ کے ساتھ شراکت داری کی۔ ورلڈ کپ کو بہترین کی ضرورت ہوتی ہے اور یوٹونگ اس پر پوری اترتی ہے، ہم یوٹونگ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور ہمارے کان اب زیادہ ماحول دوست ماڈلز کے بارے میں سننے پر لگے ہوئے ہیں۔”

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180716/2187576-1-b

یوٹونگ نیو انرجی بس پیرس میں

یوٹونگ بس 2003ء سے روس میں کام کر رہا ہے۔ اس وقت سے یہ مقامی مارکیٹ کے لیے تیار کردہ ماڈلز پیش کر رہا ہے، جن میں جدید نسل کی نیو-انرجی بسیں شامل ہیں جو کمپنی 2020ء سے روس میں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180716/2187576-1-b

یوٹونگ بس اپنے پیداواری عمل کو بہتر بنانے کے لیے بدستور کوشاں ہے اور “ساختہ چین 2025ء منصوبے” کے طور پر اپنی گاڑیوں کی ماحول دوست تصدیق کو بہتر بنا رہا ہے۔ 2017ء میں یوٹونگ بس نے 24,865 سے زیادہ توانائی بچت اور نیو-انرجی بسیں فروخت کیں، اور دنیا میں پہلے درجے پر آیا۔ مجموعی طور پر ادارے نے 90,000 سے زیادہ بسیں فروخت کی جو پیرس، لندن، صوفیہ، مکاؤ اور شنگھائی سمیت 310 شہروں میں چل رہی ہیں۔

یوٹونگ بس کے بارے میں

چینگچو یوٹونگ بس کمپنی لمیٹڈ ایک وسیع پیمانے پر قائم جدید مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو بسوں پر تحقیق و پیشرفت، ساخت گری اور فروخت میں مہارت رکھتی ہے۔ یوٹونگ بس دنیا بھر میں بڑی اور درمیانے حجم کی بسوں کے لیے ٹیکنالوجی کے لحاظ سے سب سے بڑی اور جدید ترین مینوفیکچرنگ بنیاد بن چکا ہے۔ یوٹونگ بس چین کی بس صنعت میں پہلا مندرجہ ادارہ تھا (اسٹاک کوڈ: 600066)۔ 2017ء میں 33.2 ارب یوآن کی آمدنی کے ساتھ یوٹونگ بس 6 براعظموں کے 30 سے زیادہ ممالک میں فروخت کا قابل قدر حجم رکھتا ہے بشمول فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، وینیزویلا، روس، سعودی عرب، ملائیشیا، کولمبیا، پاکستان، فلپائنز اور پیرو جن میں سے  چین میں 30 فیصد سے زیادہ اور دنیا بھر میں 15 فیصد سے زیادہ مارکیٹ شیئر رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.yutong.com

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180716/2187576-1-a
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180716/2187576-1-b