‫آئیفا 2019 میں ٹی سی ایل کے نئے اے آئی ٹی وی پورٹ فولیو کی رونمائی

برلن ، 5 ستمبر ،2019/ پی آر نیوزوائر/ — بین الاقوامی ٹی وی انڈسٹری کے ایک معروف ادارے ٹی سی ایل (01070.HK) نے آج آئیفا 2019 میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حامل ٹیلی ویژن کا ایک نیا شاہکار لانچ کیا جو ٹی سی ایل 8کے کیو ایل ای ڈی ایکس (TCL 8K QLED X ) سیریز اور اس کی منی ایل ای ڈی سیریز کا کی رونمائی کی-

TCL 8K QLED X Series & TCL Mini LED Series

کیپشن: ٹی سی ایل 8کے کیو ایل ای ڈی ایکس (TCL 8K QLED X ) سیریز اور ٹی سی ایل منی ایل ای ڈی سیریز

ٹی سی ایل انڈسٹریل ہولڈنگز کے سی ای او کیون وانگ نے کہا کہ، “ہم ذہانت رکھنے والی زندگی کے فوائد کو بڑھانے کے لئے اے آئی اور آئی او ٹی کو ایک دوسرے میں ضم کرنے والی نمایاں ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔”

فلیگ شپ 8کے کیو ایل ای ڈی ایکس (8K QLED X) سیریز

8کے کیو ایل ای ڈی ایکس (8K QLED) سیریز 85-، 75- اور 65 انچ ماڈلوں میں دستیاب ہے اور نیکسٹ جنریشن کو دیکھنے کا تجربہ پیش کرتی ہے۔ اس میں کھلنے والا بلٹ ان کیمرا موجود ہے اور وہ ایک حقیقی دنیا کے ماحول کے تجربہ (اے آر) کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ ڈیو ڈسپلے ڈیزائن کی خصوصیت سے لیس ہے جو ناظرین کو آزادانہ طور پر منی سکرین سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتی ہے۔

8 کے(K8) سیریز2020 کے دوسری سہ ماہی میں منتخب مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی۔

اہم خصوصیات:

  • 8 کے(K8) ڈسپلے ٹیکنالوجی۔
  • کوانٹم ڈاٹ ڈسپلے ٹیکنالوجی۔
  • ڈولبی ویژن®
  • بلٹ ان کیمرا۔
  • ڈیو ڈسپلے ڈیزائن
  • ٹی سی ایل اے آئی-آئی این
  • اینڈروائڈ پی آپریٹنگ سسٹم۔
  • آن کیو ساؤنڈ بار۔
  • ڈولبی ایٹموس۔

مذکورہ سیریز کیمرہ کے بغیر4کے (4K)ڈیو ڈسپلے ورژن کے ساتھ بھی متعارف کرائی جائی گی جو 75-، 65- اور 55 انچ کے ماڈل میں دستیاب ہے۔ 4کے (4K) ماڈل 2019 کے چوتھی سہ ماہی میں منتخب مارکیٹوں میں دستیاب ہوں گے۔

منی ایل ای ڈی سیریز

پریمیئر ماڈل 75 انچ 8 کے(K8) کا منی ایل ای ڈی ٹی وی ہے۔ اس کی بیک لائٹ 25,200 ہائی پرفارمنس والی ایل ای ڈی کے ذریعہ کام کرتی ہے جو 1200 نٹس تک بہترین روشنی فراہم کرتی ہے جب کہ اس میں 900 مقامی ڈممنگ زون ہیں۔

اہم خصوصیات:

  • منی ایل ای ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی
  • 8 کے(K8) ڈسپلے ٹیکنالوجی۔
  • کوانٹم ڈاٹ ڈسپلے ٹیکنالوجی۔
  • ڈولبی ویژن®
  • ٹی سی ایل اے آئی-آئی این
  • اینڈروائڈ پی آپریٹنگ سسٹم۔
  • آن کیو ساؤنڈ بار۔
  • ڈولبی ایٹموس۔

یہ 8 کے(K8) ماڈل 2020 کے دوسری سہ ماہی کے دوران منتخب مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ ایک 75 انچ 4کے (4K) ورژن بھی ہے۔ اس کے علاوہ، اختیاری ساؤنڈ بارز کے ساتھ دو 65 انچ 4کے (4K) ورژن بھی موجود ہیں جو 2019 کے آخر میں دستیاب ہوں گے۔

آئیفا 2019 میں ہال 21، اسٹینڈ 102، میسی برلن میں 6-11 ستمبر تک قائم ٹی سی ایل کے بوتھ کا دورہ کریں۔

* براہ کرم پروڈکٹ کے بارے میں وضاحت اور دستیابی سے متعلق مقامی منصوبوں کا حوالہ دیں۔

ٹی سی ایل کے بارے میں۔

ٹی سی ایل (01070.HK) ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ہے اور عالمی ٹی وی انڈسٹری میں ایک نمایاں ساکھ رکھنے والا ادارہ ہے جسے چین میں 1981 میں قائم کیا گیا اور اب یہ عالمی سطح پر 160 سے زیادہ مارکیٹوں میں کام کررہا ہے۔ ٹی سی ایل ، ٹی وی ، آڈیو اور سمارٹ ہوم پروڈکٹ سے لیکر کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات کی تحقیق ، ترقی اور تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190905/2571032-1