‫آئی ایف اے 2019 میں ٹی سی ایل منی ایل ای ڈی ٹی وی نے قابل قدر ہوم تھیٹر گولڈ ایوارڈ جیت لیا

برلن، 6 ستمبر، 2019/پی آر نیوزوائر/– ٹی سی ایل (01070.HK) عالمی ٹی وی انڈسٹری کے ایک سرکردہ ادارے نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل فنک اسٹیلونگ برلن (آئی ایف اے) 2019 میں انٹرنیشنل ڈیٹا گروپ(آئی ڈی جی) اور جرمن انڈسٹری اینڈ کامرس کمپنی لمیٹڈ (GIC/AHK) کی جانب سے فلیگ شپ منی ایل ای ڈی X10 / C11 ٹی وی کے لئے “ہوم تھیٹر گولڈ ایوارڈ” کا دیا جانا ایک اعزاز کی بات ہے۔

یہ ایوارڈ ٹی سی ایل کی تکنیکی جدت طرازی کے لئے اس کے اعلی عزم کی ترجمانی کرتا ہے تاہم اس کی کوشش ہے کہ وہ عالمی سطح پر ایک سمارٹ ٹیکنالوجی کی کمپنی بن کر ابھرے جو دنیا بھر کے صارفین کو باخبر اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے۔TCL Mini LED Series

ٹی وی بزنس یونٹ اور مارکیٹنگ سینٹر، ٹی سی ایل انڈسٹریل ہولڈنگز کے جنرل منیجر شیاؤنگ ژیانگ کا کہنا تھا کہ “ہمیں یہ ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے۔ ٹی سی ایل بڑے پیمانے پر ٹی وی کی تیاری میں منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا اطلاق کرنے میں مصروف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ منی ایل ای ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی کے مستقبل کی ترقی کی رہنمائی کرے گی”، انہوں نے کہا کہ “مینی ایل ای ڈی کو کیو ایل ای ڈی (QLED)سلوشن اور 8 کے(K8) ریزولوشن کے ساتھ منسلک کرکے ہم صارفین کے لیے انتہائی حقیقت پسندانہ منظر پیش کرنے اور ان کے لیے دیکھنے کے بہترین تجربے کو یقینی بنائیں گے”۔

منی ایل ای ڈی سیریز کئی سائز میں اور مختلف قسم کے فنکشنز کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے  جس کا پریمیئر ماڈل 75 انچ 8کے(K8) منی ایل ای ڈی ٹی وی ہے۔اس کی بیک لائٹ 25,200 ہائی پرفارمنس والی ایل ای ڈی کے ذریعہ کام کرتی ہے جو 1200 نٹس تک بہترین روشنی فراہم کرتی ہے جب کہ اس میں 900 مقامی ڈممنگ زون موجود ہیں۔

اہم خصوصیات:

منی ایل ای ڈی ڈسپلے ٹیکنالوجی
8 کے(K8) ڈسپلے ٹیکنالوجی۔
کوانٹم ڈاٹ ڈسپلے ٹیکنالوجی۔
ڈولبی ویژن®
ٹی سی ایل اے آئی-آئی این
اینڈروائڈ پی آپریٹنگ سسٹم۔
آن کیو ساؤنڈ بار۔
ڈولبی ایٹموس۔

یہ 8 کے(K8) ماڈل 2020 کے دوسری سہ ماہی کے دوران منتخب مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ ایک 75 انچ 4کے (4K) ورژن بھی ہے۔ اس کے علاوہ، اختیاری ساؤنڈ بارز کے ساتھ دو 65 انچ 4کے (4K) ورژن بھی موجود ہیں جو 2019 کے آخر میں دستیاب ہوں گے۔

ٹی سی ایل نے آئی ایف اے 2019 میں اپنی پروڈکٹ پورٹ فولیو کو ہال 21، اسٹینڈ 102، میسی برلن میں 6-11 ستمبر تک اپنے بوتھ میں سجایا ہوا ہے۔

* براہ کرم پروڈکٹ کے بارے میں وضاحت اور دستیابی سے متعلق مقامی منصوبوں کا حوالہ دیں۔

ٹی سی ایل کے بارے میں

ٹی سی ایل (01070.HK) ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی ہے اور عالمی ٹی وی انڈسٹری میں ایک نمایاں ساکھ رکھنے والا ادارہ ہے جسے چین میں 1981 میں قائم کیا گیا اور اب یہ عالمی سطح پر 160 سے زیادہ مارکیٹوں میں کام کررہا ہے۔ ٹی سی ایل ، ٹی وی ، آڈیو اور سمارٹ ہوم پروڈکٹ سے لیکر کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات کی تحقیق، ترقی اور تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190906/2572246-1