‫ایشیا کے سب سے بڑے ڈیری پروڈیوسر یِلی نے حیاتیاتی تنوّع کے تحفظ پر دنیا کی پہلی سالانہ رپورٹ کا اعلان کردیا

“سب سے ‘پہلا’ ہونا صرف آپریشن میں ہی نہیں ذمہ داری میں بھی”

شرم الشیخ، مصر، 22 نومبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/–

حیاتی تنوّع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی 14 ویں کانفرنس 14 سے 29 نومبر 2018ء تک شرم الشیخ، مصر میں ہو رہی ہے۔ حیاتیاتی تنوّع پر کنونشن کے معاہدے میں شریک 190 سے زیادہ ریاستوں کے نمائندگان تقریب میں شرکت کر رہے ہیں اور حیاتیاتی تنوّع کی زراعت، جنگلات، ماہی پروری اور سیاحت میں شمولیت پر پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو کر رہے ہیں۔ یِلی (“گروپ”)، واحد چینی ادارہ جو حیاتیاتی تنوّع پر اقوام متحدہ کے کنونشن پر اداروں اور حیاتیاتی تنوّع سے وابستگی کے معاہدے پر دستخط کر رہا ہے، کانفرنس میں مدعو تھا۔

ژینگ جیانچیو، سی ای او یِلی گروپ، نے مہمانوں کے سامنے حیاتیاتی تنوّع کے تحفظ کے لیے اپنے طریقے اور تجربہ پیش کیا اور دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ” حیاتیاتی تنوّع کی حفاظت پر یِلی گروپ کی سالانہ رپورٹ” کا اعلان کیا۔

کاروباری ترقی ذمہ داریوں کی متقاضی ہے۔ چین کی دودھ کی پیداوار کے رہنما کی حیثیت سے اس گروپ نے سالہا سال میں آمدنی اور خالص منافع میں مسلسل نمو کا مشاہدہ کیا ہے۔ 2018ء کی تین سہ ماہیوں کے بعد گروپ 61.237 ارب رینمنبی کی فروخت کر چکا ہے، جو سال بہ سال میں 16.88 فیصد کا اضافہ ظاہر کر رہا ہے، اور یوں خود کو صنعت میں رہنما ثابت کر رہا ہے۔ گروپ کے لیے سب سے “پہلا” ہونا صرف کام میں ہی نہیں بلکہ سماجی ذمہ داریوں کو قبول کرنے میں بھی ہے۔

ژینگ جیانچیو بتاتے ہیں کہ ترقی کے علاوہ یِلی “ماحول دوست قیادت” کے خیال کے ساتھ بھی آگے جا رہا ہے جس کی تجویز گروپ چیئرمین پین گینگ نے دی تھی اور “ماحول دوست صنعتی چین” کی حکمت عملی کے ساتھ آگے جا رہا ہے۔ ان بنیادوں پر حیاتیاتی تنوّع کے تحفظ کا “چینی نمونہ” مرحلہ وار اٹھایا گیا، جسے سال بہ سال میں “اظہار، انتظام اور مقبولیت” کے امتیازی وصف دیے گئے۔ حیاتیاتی تنوّع پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی 15 ویں کانفرنس 2020ء میں پہلی بار چین میں ہوگی۔ یِلی امید کرتا ہے کہ حیاتیاتی تنوّع کے تحفظ میں زیادہ سے زیادہ چینی ادارے اس کے شانہ بشانہ آئیں گے۔

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=325062
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=325081
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=325082

زریعہ: یِلی گروپ