‫ایل ایل ویژن نےکوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں بخار کی پوری پیمائش اور ریموٹ گائیڈنس حل پیش کردیا

بیجنگ، 5 جون، 2020 / پی آر نیوز وائر / — ایل ایل ویژن، جو اے آر انٹرپرائز سروس کے سرخیل اور رہنما ہیں، نے کوویڈ 19 وبائی مرض کے خلاف مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈوئل اسپیکٹرم اے آر تھرمامیٹر گلاسز کا ایک جوڑا پیش کردیا ہے۔

اپ گریڈ شدہ GLXSS SE-IR سمارٹ گلاسز بخار کی تیز تر اور درست جانچ پڑتال کے ساتھ نمایاں پہلا تناظریبات چیت کا تجربہ فراہم کرتے ہیں، جو کاروباری اداروں کو کام دوبارہ شروع کرنے میں مدد کرتا ہے۔Dual Spectrum Infrared Thermometric AI Smart Glasses

حال ہی میں سفری پابندی کی وجہ سے سائٹ پر غیر موجود فیلڈ پریکٹس اور انتظامکا مسئلہ حل کرنے کے لئے، ایل ایل ویزن نے ارائز انڈسٹریل ریموٹ کولیبوریشن پلیٹ فارم کا جدید ترین ورژن بھی جاری کیا ہے۔ پلیٹ فارم ایک آل-ان-ون حل فراہم کرتا ہے، جس سے صارفین مسائل کے حل اور تکمیل کے ٹیسٹ کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ریموٹ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی شناخت اور ڈیٹا انیلیسیس جیسی پیشگی ریموٹ کولیبوریشن خصوصیات کے ساتھ کاروبار کی کارکردگی پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔

ایل ایل ویزن کے پروڈکٹ ڈائریکٹر رائے لونے کہا، “کوویڈ ۔19 وبائی مرض نے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کمپنیوں کو ان چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے، ہم نے اپنے انڈسٹریل ریموٹ کولیبوریشن پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کیا ہے تاکہ عوام اور عملے کے مفاد میں اسکے عدم مداخلتی استعمال کی اجازت دی جاسکے۔”

پروڈکٹ اپ گریڈ: GLXSS SE_IR

اے آئی الگورتھم اور ڈوئل اسپیکٹرم امیجنگ جیسی اعلی درجے کی ٹکنالوجی کا استعمال، اپ گریڈ شدہ GLXSS SE_IR نہ صرف پیشانی کے درجہ حرارت کو خود بخود ہدف بناتا ہے بلکہ پروسیسنگ کے اوقات، درستگی اور ڈیٹا کے خواص میں بھی بہتری لاتا ہے۔فی الوقت یہ حل چین بھر میں 30 سے زائد سائٹس اور 50 ہوائی اڈوں، کسٹم چوکیوں، اسکولوں اور صنعتی پارکوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ایل ایل ویزن کی خدمات کو متحدہ عرب امارات، ہندوستان، جرمنی، اٹلی، ملائیشیا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، فلپائن، جنوبی افریقہ، پاکستان، چلی، انڈونیشیا اور سعودی عرب میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

1۔ ڈبل سپیکٹرم فٹنگ الگورتھم کے ذریعہ ± 0.3 ڈگری سینٹیگری کی ضمانت دی جاتی ہے جو پیشانی کو ہدف بناتا ہے، جس میں غلطی کی اصلاح اور بلیک باڈی کیلیبریشن ٹیکنالوجی شامل ہے۔LLVISION and SAP have co-launched the AR FSM to bring a new generation of AR field management service solution.

2۔ اے آر گلاسز ایک محفوظ آپریٹنگ فاصلے کی حد تک کام کرتے ہیں کیونکہ یہ گلاسز 3 میٹر تک ایک سے زیادہ متحرک اہداف کے درجہ حرارت کی پیمائش کر سکتے ہیں اور 8 میٹر تک کے چہروں کو تلاش کرسکتے ہیں۔

3۔ 1ٹی فلاپس/ ڈبلیو کمپیوٹنگ پاور اور ایج کمپیوٹنگ چپ سے لیس، یہ گلاسز 200 افراد فی منٹ تک بلا تعطل کثیرالتعداد افراد کی ریئل ٹائم تلاش میں معاونت کر سکتے ہیں۔

4۔ درجہ حرارت کا ہر نتیجہ جو چہرے کی شناخت کے نتائج، وقت، مقام، سائٹ پر تصویر اور دیگر معلومات تک محدود ہوسکتا ہے، اور ریکارڈ کرکے انتظامی پلیٹ فارم کو مطلع کیا جائے گا۔

ریموٹ کولیبوریشن پلیٹ فارم

ایل ایل ویژن نے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے اور کمپنیوں اور صنعتی پارکوں کے انتظام کی استعداد کار کو بہتر بنانے اور ایک جامع اے آر + اے آئی فیلڈ سروس حل فراہم کرنے کے لئے اپنے صنعتی ریموٹ کولیبوریشن پلیٹ فارم کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔

  1. آئی پی 67 کے مطابق، GLXSS SE AR سمارٹ گلاسز 33.4جی کی طرح ہلکے ہیں اور ان کو MIL-STDسے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ یہ پراڈکٹ ہیلمٹ، چشمے اور دیگر ذاتی حفاظتی سازوسامان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
  2. ویڈیو شیئرنگ اور ملٹی پارٹی آڈیو اور ویڈیو میٹنگوں کے ساتھ  پہلا تناظری عمل ایک عمیق تجربہ فراہم کرتا ہے۔
  3. حرکت پذیر ہونے پر خود کار طریقے سے ٹریکنگ کیلئے ویڈیوز پر ریئل ٹائم اے آر کا اطلاق ہوتا ہے۔ نیز، اسکرین شوٹ کو نشان زد بھی کرتا ہے۔
  4. یہ دو طرفہ تصاویر، متن، مین اسٹریم  فائلوں کی ترسیل میں معاونت کرتا ہے۔ گلاسز کی سکرین پر تصاویر اور متن خود بخود آویزاں ہوجائیں گے۔
  5. ارائز انڈسٹریل پلیٹ فارم کا اطلاق سائٹ پر پیش کیے جانے والے منظرناموں جیسے آپریشن کے عمل کے انتظام، پارک دیکھ بھال کے انتظام اور اے آئی کوگنیشن پر کیا جاسکتا ہے۔

ایل ایل ویژن کے بارے میں

اے آر+ اے آئی انٹرپرائز خدمات میں ایک ماہر کی حیثیت سے ایل ایل ویژن متعلقہ ہارڈ ویئر مصنوعات اور سافٹ ویئر سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کا حل اب سیکیورٹی، صنعتی اور صحت کی دیکھ بھال جیسی صنعتوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ اس کمپنی نے دنیا بھر میں صارفین کے سفر کے اخراجات میں 100 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ بچت کرتے ہوئے 5000 سے زائد کمپنیوں کو خدمات فراہم کی ہیں۔

2020 میں ایس اے پی کے ساتھ اے آر سمارٹ گلاسز کے پہلے شراکت داروں میں سے ایک ہونے کے ناطے، ایل ایل ویژن اور ایس اے پی نے اے آر ایف ایس ایم کو مشترکہ طور پر اے آر فیلڈ مینجمنٹ سروس حل کی نئی جنریشن لانے کے لئے شروع کیا ہے۔

https://www.llvision.com/en

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20200603/2820490-1-a
تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20200603/2820490-1-b