‫اےبی جی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ہوبائی سے ہینان واپس آنے والے طبی عملہ سے ملاقات کی اور COVID-19 کے خلاف برسرپیکار ان ہیروز کو 248 یایا میسکوٹ کی گڑیاں بطور تحفہ پیش کیں۔

Representatives

طبی عملہ کے نمائندگان نے یایا گڑیاں اپنے ہاتھوں میں تھام رکھیں تھیں اور ان گڑیوں کو لہراکر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے “سی یا ان سانیا”کے نعروں میں آواز ملا رہے تھے۔

سانیا،چین،7 اپریل 2020/سنہوا- ایشیا نیٹ /– 2 اپریل کی صبح چھٹی ایشین بیچ گیمز 2020(اے بی جی)کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یے خزہونگ اور سانیا کی بلدیاتی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے آرگنائزنگ کیمٹی کی جانب سے ہوبائی سے ہینان واپس آنے والے پہلے اور چوتھے گروپ کے طبی عملہ اور نرسنگ اسٹاف کے نمائندگان سےملاقات کی۔یہ248 ہیروز جو COVID-19 کے خلاف برسر پیکار رہے،اس وقت سانیا میں چھٹیوں پر ہیں۔جناب یے نے انھیں دلی مبارکناددی اور سب کو اے بی جی کے میسکوٹ کی ایک ایک گڑیا دی۔

248 طبی کارکنان کے یہ دو گروپ ہونائی صوبے کے جنگژو شہر کے مقامی طبی اداروں کے شانہ بہ شانہ لڑے۔اور کل ملا کر344 متاثرہ افراد ان کی طبی امداد سے صحت یاب ہوئے۔اپنے قیام کے دوران کوئی بھی کارکن وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔20مارچ کو ان کی چھٹیاں شروع ہوئیں،جن کا بندوبست سی پی سی ہینان کی صوبائی کمیٹی اور ہینا نکی صوبا ئی حکومت نے کیا۔ان کی چھٹیا ں ختم ہونے سے اے بی جی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے انھیں یایا گڑیاں پیش کرکے ایک خاص طریقے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے دورے کے دوران ،طبی عملہ کے نمائندگان نے یایا گڑیاں اپنے ہاتھوں میں تھام رکھیں تھیں اور ان گڑیوں کو لہراکر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے “سی یا ان سانیا”کے نعروں میں آواز ملا رہے تھے۔

اے بی جی صوبہ ہینا ن میں منعقد ہونے والا پہلا بین البراعظمی کھیلوں کا ایک وسیع ایونٹ ہے۔مہلک کرونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے دوران آرگنائزنگ کمیٹی نے اس وبا کو قابو کرنے اور اسے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی تیاریاں بھی برابر جاری رکھیں۔اس دوران اے بی جی میں اپنے کردار کو وسعت دیتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی نےطبی امداد کی فراہمی کے لیے مصروفیات شروع کیں جس سے اے بی جی کو ایک مضبوط اور صحت مند پہچان ملی۔

ذریعہ: اے بی جی

تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=361435