‫اے ایف ایف ٹوکیو 2018ء ایک کامیاب اختتام تک پہنچ گئی

ٹوکیو، 2 نومبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چائناٹیکس کارپوریشن کے ماتحت ادارے چائناٹیکس ایڈورٹائزنگ اینڈ ایگزی بیشن کمپنی کی جانب سے منعقدہ ایشیا فیشن فیئر (اے ایف ایف) ٹوکیو 2018ء کا انعقاد ٹوکیو بنکا کائیکان سن شائن سٹی میں 26 سے 28 ستمبر 2018ء تک ہوا۔ 562 بوتھس کے لیے کافی گنجائش کے ساتھ شو میں 479 نمائش کنندگان اور 4,901 ماہر خریداروں نے شرکت کی جو پہلی اے ایف ایف کے بعد سے اب تک ایک ریکارڈ ہے۔ ایونٹ کے دوران دو وفود، ایک کی قیادت جاپان چائنا اکنامک ریلیشنز اینڈ ٹریڈ سینٹر کے چیئرمین اور پیناسونک چیئرمین شوساکو ناگائی اور دوسرے کی قیادت جاپان میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی و کمرشل قونصلر جنگ چنہائی کر رہے تھے، نے شو کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کے بوتھس پر رُکے اور کئی نمائش کنندگان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔

زنانہ ملبوسات، مردانہ ملبوسات، پوشاکوں اور زیر جاموں کے حصوں کے علاوہ کہ جو پہلے ایڈیشن سے ہی شو کا حصہ ہیں، اِس سال دو نئے نمائشی علاقے شامل کیے گئے، ایک پارچہ جات، لوازمات اور گھریلو کپڑوں کے ساتھ ساتھ ایک فوری طور پر پہننے کے قابل او ڈی ایمز کے لیے بھی۔ بوتھس کو ڈیزائن، تیار کرنے اور ترتیب دینے کے لیے نمائش کنندگان کی جانب سے تخلیقی صلاحیت کے مظاہرے کا ایونٹ میں شریک صنعتی رہنماؤں نے باقاعدہ مشاہدہ کیا اور اس پر مثبت تبصرے کیے۔ کیونکہ جاپان چینی ٹیکسٹائل اداروں کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، اس لیے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس صنعت میں او ای ایمز اور او ڈی ایمز کے لیے جاپان کے سب سے بڑے ایونٹ کی حیثیت سے اے ایف ایف دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ایک بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری اے ایف ایف سلیکشن 6 سے 7 مارچ 2018ء کو ٹوکیو انٹرنیشنل فورم میں منعقد ہونا طے ہے، جس کے بعد اے ایف ایف اوساکا 2019ء 9 سے 11 اپریل 2019ء کو میوڈوم اوساکا میں ہوگی۔