‫بائیو اسپین 2018 یورپ میں بائیو ٹیکنالوجی کے مرکزی ملک لا رہا ہے

میڈرڈ، 5 ستمبر 2018 / پی آر نیوز وائر / — ہسپانوی بائیو انڈسٹری ایسوسی ایشن (ایس بائیو) اور اندلس کی علاقائی حکومت نے ہر دو سال منعقد ہونے والی نویں بائیو اسپین نمائش کے طور پر سیویل نامی ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ 25 سے 27 ستمبر 2018ء تک فائبس ایگزیبیشن اینڈ کانگریس سینٹر بائیو ٹیک شعبے کے تمام کرداروں کے درمیان معلومات، خیالات اور تجربات کے تبادلے کے فورم بائیو اسپین کی میزبانی کرے گا جو ہسپانوی بائیو ٹیکنالوجی کے عالمی مقام کو بہترین بنانے والا اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

2016ء میں ہونے والی تقریب میں بائیو اسپین نے 29 ممالک کے 800 کاروباری اداروں کے 1750 نمائندوں (جن میں سے 28 فیصد بیرون ملک سے شرکت کے لیے تشریف لائے تھے)، 233 نمائش کنندگان، 50 بین الاقوامی سرمایہ کاروں، 49 بریک آؤٹ سیشنز کو اپنی طرف متوجہ کیا اور 3000 براہ راست ملاقاتوں کا موقع بھی دیا۔

یہ اعداد و شمار بائیو اسپین کو کاروباری ملاقاتوں کے اعتبار سے بائیو ٹیکنالوجی میں دنیا کی پانچویں سب سے بڑی جبکہ یورپ میں سب سے اہم ملکی تقریب بناتے ہیں۔ یہ تقریب ایک کاروباری نمائش، براہ راست ملاقاتوں کا موقع فراہم کرنے والے ایک شراکت داری کے نظام، ایک کانفرنس پروگرام اور ایک سرمایہ کاری فورم کے طور پر منعقد کی جاتی ہے جو شعبہ سائنس میں دنیا کے اہم ترین سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع کرتی ہے۔ اب تک بائیو اسپین کو سات ممالک سے 25 مصدقہ سرمایہ کار حاصل ہیں بشمول وائیسیوس کیپیٹل پارٹنرز، آندرے کیپیٹل (جن کا پرانا نام ایڈمنڈ دی روتھشیلڈ تھا)، بائیو جنریشن وینچرز اور جانسن اینڈ جانسن انوویشن۔

اس سال بائیو اسپین پروگرام نے بائیو میڈیکل شعبے کو خصوصی اہمیت دی ہے، اگرچہ کانفرنس کا بڑا حصہ زرعی-خوراک اور صنعتی بائیو ٹیکنالوجی، خاص کر بائیو اکانومی شعبہ، کے لیے مختص ہوگا۔ سرمایہ کاری کے سیشنز بھی نمایاں مقام حاصل کریں گے۔ اس نمائش میں ماہر مقرر فلپ مونتیانے بھی شامل ہیں جو فنڈ+ کے شراکت دار ہیں۔ نویں نمائش میں جن موضوعات پر گفتگو کی جائے گی ان میں شامل ہیں: الزائمر کا مرض، جدید علاج، ذرعی-خوراک، بائیو بینکس، مالیاتی پروگرام، سرکلر معیشت، مصنوعی ذہانت، جینز میں ترمیم، امیون تھراپی، اینٹی بائیو ٹک مزاحمت، صحت بخش دوا، وغیرہ

علاوہ ازیں، اس سال کے نئے پہلو کے طور پر، بائیو اسپین خصوصی اندراج کی پالیسی کے ذریعے بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں، معلمین اور محققین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے درمیان ہونے والے انتخابات میں، 2016ء کے 84.81 فیصد ووٹرز نے کہا تھا کہ انہیں حقیقی کاروباری مواقع میسر آئے ہیں۔ شریک ہونے والے لوگوں کی 76.92 فیصد تعداد نے تقریب کو بہت اچھا یا اچھا قرار دیا تھا۔

فی الوقت صارفین بائیو اسپین 2018 ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ استعمال میں آسان ہے اور تقریب کے شرکاء کو پورے کنونشن کے دوران زبردست معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ ایپ شرکاء کو خود مختار رہنے، نیٹ ورک بنانے اور تمام متعلقہ معلومات اپنی ہتھیلی پر حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے:

لوشیا سیسلیا

ڈائریکٹر مواصلات برائے ایس بائیو اور بائیو اسپین 2018

فون:
+34-912109374/10
موبائل:
34-663-117-293-+
ای-میل: lcecilia@asebio.com

http://www.asebio.com

ذریعہ: بائیو اسپین