‫تیانجن بنہائی نیوایریا ابھرتے ہوئے عالمی سمارٹ مینوفیکچرنگ سینٹر میں بدل رہا ہے

تیانجن، چین، 23 ستمبر 2019/ژنہوا-ایشیا نیٹ/– تیانجن بنہائی نیو ایریا کی متاثر کن کارکردگی کی بنیاد پر دو گھریلو تحقیقاتی اداروں نے رواں سال50 سب سے بہترین سمارٹ مینوفیکچرنگ سینٹر شہروں کی درجہ بندی میں تیانجن کو پہلے دس درجہ میں شامل کیا  جس سے سمارٹ مینوفیکچرنگ اور شہری ترقی میں مضبوط نشوونما کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔

FAW TOYOTA MOTOR’s new smart factory in Tianjin Binhai New Area

انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ میں انٹرنیٹ آف تھنگ ، صنعتی انٹرنیٹ ، اے آئی ، روبوٹ ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، 5 جی اور دیگر ابھرتی ہوئی صنعتوں کا احاطہ کیا گیا جب کہ ان ٹیکنالوجیز کی ترقی شہر کے سمارٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے مستقبل کی سطح کا تعین کرتی ہیں۔

انڈسٹریل کلٹیویشن اور انٹیلجنٹ ٹیکنالوجی کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بنہائی نیو ایریا نے صنعتی تبدیلی اور ہمہ جہت طریقے سے اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لئے 293 انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ پروجیکٹس کی مدد کے لئے 800 ملین یوآن کی سرمایہ کاری کی ۔

نیو ایریااب سمارٹ مینوفیکچرنگ میں آٹھ مسابقتی صنعتی چین تشکیل دے چکا ہے جس میں خودمختار اور قابل کنٹرول، “بگ ڈیٹا + کلاؤڈ کمپیوٹنگ”، پیٹرن کی شناخت،” روبوٹکس + بغیر پائلٹ کا سامان” ، انڈسٹریل انٹر نیٹ + انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ “، انٹیلجنٹ سے منسلک گاڑیاں، ” انٹیلیجنٹ ٹرمینلز + کور کامپوننٹ”، اور انٹیلجنٹ میڈیسن شامل ہیں۔ تیاری میں عالمی معیار کے ایک اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ صنعتی بنیاد کے ساتھ  بنہائی نیو ایریا کی معیشت میں انٹیلجنٹ مینوفیکچرنگ کا تناسب 50 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

ذریعہ: میڈیا کنورجنس سینٹر ودتھ تیانجن بنہائی نیو ایریا

مسنلک تصویر کا لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=345687