‫تیز فائنانشل سروسز اومیدیارنیٹ ورک کی زیر قیادت سیڈ مرحلے میں 1.1 ملین ڈالرز پانے والا پہلا پاکستانی اسٹارٹ اپ بن گیا

دیگر سرمایہ کاروں میں ایکشن وینچر لیب اینڈ پلانٹ شامل

کراچی، پاکستان ، 20 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– تیز فائنانشل سروسز، پاکستان کی اولین مکمل ڈجیٹل نان-بینک مائیکروفائنانس کمپنی (این بی ایم ایف سی)، نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اومیدیار نیٹ ورک کی زیر قیادت ایک سیڈ مرحلے میں 1.1 ملین امریکی ڈالرز حاصل کرلیے ہیں، جو ای بے کے بانی پیری اومیدیار کی جانب سے قائم کردہ ایک امپیکٹ انوسٹمنٹ فرم ہے۔ اس مرحلے کے دیگر سرمایہ کاروں میں ایکشن وینچر کلب، عالمی نان پرافٹ ادارے ایکشن کا سیڈ-اسٹیج انوسٹمنٹ منصوبہ، اور پلانٹ این شامل ہیں۔ فنڈز ادارے کو اپنے کریڈٹ پورٹ فولیو کو بنانے، موبائل ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو بہتر کرنے اور ادارے کے این بی ایم ایف سی لائسنس کو محفوظ کرنے میں مدد دیں گے۔

آپ چیلنج، مواقع اور اثرات کے بارے میں اس وڈیو میں سیکھ سکتے ہیں۔

ندیم حسین، شریک بانی اور سی ای او تیز، جو عالمی مالیاتی خدمات صنعت میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، نے کہا کہ “ہمارا ہدف پاکستان میں بینک کی خدمات نہ رکھنے والوں یا کم رکھنے والوں کے لیے بنیادی مالیاتی خدمات فراہمکنندہ بننا ہے۔تیز ہمارے صارفین کو یکساں تجربہ فراہم کرتا ہے، مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے حاصل کرنے کے مہینوں پر محیط عرصے کے مقابلے میں صرف 15 منٹ میں قرضے دیتا ہے۔ جلد ہی یہ اسی عرصے میں زندگی اور صحت کے بیمے کا کلیم پروسس کرنے کے بھی قابل ہوگا۔”

عالمی بینک کے مطابقپاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ آبادیکو بینکوں کی سہولت میسر نہیں، صرف 23 فیصد آبادی کو باضابطہ چینلوں کے ذریعے دستیاب ہے اور مزید 24 فیصد کو بے ضابطہ ذرائع سے۔ اس کے باوجود کہ ملک کو پاس 43 ینک ہیں، باضابطہ مالیاتی خدمات جیسا کہ کریڈٹ (14 فیصد)، سیونگز (12 فیصد) اور انشورنس (2فیصد) کا کم نفوذ عام ہے۔

زیادہ تر بینک کی سہولت نہ رکھنے یا کم رکھنے والے صارفین اپنے مالی معاملات کو سنبھالنے کے لیے بے ضابطہ مالیاتی طریقے استعمال کرتے ہیں، لیکن یہ ناقابل بھروسہ، مہنگے اور غیر مؤثر ہو سکتے ہیں۔ایک تہائی سے زیادہ آبادی کے خط غربت سے نیچے رہنے کی وجہ سے آمدنی میں معمولی سا ردّوبدل بڑی مختصر مدّتی مالیاتی ضروریات کو بڑھا سکتا ہے۔ اس کا مطلب مہینے کے آخر میں بل جمع کروانے، جیسا کہ ٹیوشن یا روزمرہ کا سامان خریدنے کے لیے ادائیگی کا فرق ہو سکتا ہے۔

موبائل فونز سب کچھ تبدیل کر رہے ہیں۔ جی ایس ایم اے اندازہ لگاتا ہے کہ دو سالوں میں 80 فیصد سے زیادہ پاکستان 3جی/4جی کوریج کا حامل ہوگا۔ ملک پہلے ہی28 ملین موبائل اکاؤنٹس رکھتا ہے جو ڈجیٹل مالیاتی خدمات کو قبول رنے کے لیے صارفین کے تیار رہنے کا ایک اشارہ ہے،خاص طور پر ان دور دراز علاقوں میں کہ جہاں روایتی بینکاری خدمات نہیں دیتی۔

“نئی ٹیکنالوجیز، اسمارٹ فونز کا زیادہ نفوذ اور ڈیٹا پر آنے والی لاگت میں کمی پاکستان جیسی مارکیٹوں میں مالیاتی شمولیت کے لیے زبردست تحریک کا ایندھن فراہم کر رہی ہیں۔ تیز ملک میں مکمل ڈجیٹل پیشکش کے ساتھ بینکاری کی سرحدوں کو پھیلانے کافائدہ اٹھا رہا ہے۔” کبیر کمار، سربراہ پالیسی اینڈ ایکوسسٹم بڈنگ اومیدیار نیٹ ورک نے کہا۔ “تیز کی متنوع ٹیم ایسی مصنوعات و خدمات لانے کے لیے بہترین مقام بھی رکھتی ہے جو ملک میں صارفین کی اگلی جنریشن کی بات کرتی ہے۔”

“تیز پاکستان میں ہماری پہلی سرمایہ کاری ہے،ایک ملک جو جدید مصنوعات کی زبردست ضرورت رکھتا ہے جو اس کی آبادی کو باضابطہ مالیاتی نظام میں لا سکتی ہے۔” مائیکل شلین، صدر اور سی ای او ایکشن نے کہا۔ “تیز کے مکمل ڈجیٹل ماڈل کو سہارادیتے ہوئے ایسی خدمات نہ رکھنے والے کئی ملین پاکستانی خاندانوں اور کاروباروں کو مدد دے کر بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں۔”

تیز جدید ترین ٹیکنالوجیوں میں سے چند کا استعمال کرتا ہے، جیسا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس، جس سے صارفین کے ڈجیٹل قدموں کے رحجانات، سماجی رویّے اور خرچ کے طریقوں کا تجزیہ کرے تاکہ ایک جامع اور آسان استعمال ایپ کے ذریعے ہر فرد کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اپنی پیشکشوں کو بہتر بنا سکے، کچھ یوں:

  • تیز ایڈوانس کے ذریعے ان کی مختصر مدتیلیکوئیڈٹی کو پورا کرنا
  • تیز کمیٹی کے ذریعے کمیونٹی کے ذریعے بچت (ڈجیٹل آر او ایس سی ایز) سے مختصر مدتی بچت میں ان کے سرمائے کا جانا ممکن بنانا
  • صحت و زندگی انشورنس تیز بیمہ کے ذریعے انہیں تحفظ اور حفاظت فراہم کرنا
  • تیز سرمایہ کے ذریعے مخصوص سرمایہ کاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے ان کی دولت بڑھا کر انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا۔

تیز اپنے برانچ لیس بینکنگ شراکت داروں کی حیثیت سے ایزی پیسہ، یو بی ایل اومنی اور سم سم کے ساتھ اشتراک کر چکا ہے،جس کا نتیجہ اس کے صارفین کے لیے سب سے بڑے مشترکہ ایجنٹ نیٹ ورک کی صورت میں نکلا ہے۔تیز پاکستان میں دوسب سے بڑی انشورنس کمپنیوں ‘ای ایف یو لائف اور جوبلی جنرل‘ کے ساتھ بھی شراکت داری کر چکا ہے تاکہ زندگی اور صحت کا بیمہ فراہم کیا جائے۔ وینچر ڈرائیو ایک ٹیکنالوجی شراکت دار ہے جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور جرمنی میں اپنے دفاترکے ساتھ عالمی پیمانے پر ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کو مضبوط کر رہاہے۔ تیز جلد ہی مزید مصنوعات پیش کرے گا جو پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو مزید آگے لے جانے میں مدد دیں گی۔

یہ کیسے کام کرتا ہے

  1. ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے پر جائیں
  2. اپنا تیز اکاؤنٹ بنائیں
  3. اپنے پروفائل کی تصدیق کروائیں
  4. اپنے موبائل والٹ کو تیز کے ساتھ منسلک کریں
  5. تیز ایڈوانس کے لیے درخواست دینے کی خاطر رقم حاصل کرنے اور دورانیےکا انتخاب کریں
  6. اس کے بعد رقم موبائل والٹ میں ڈال دی جائے گی

تیز گوگل پلے پر ڈاؤنلوڈ کرنے اور عوام کو فوری کریڈٹ کی ادائیگی کے لیے دستیاب ہے۔

تیز فائنانشل سروسز کے بارے میں

تیز فائنانشل سروسز (تیز) پاکستان کی پہلی مکمل ڈجیٹل نان-بینک مائیکروفائنانس کمپنی ہے۔ تیز کریڈٹ، سیونگز، انشورنس اور انوسٹمنٹس کو ایک واحد پلیٹ فارم ‘اسمارٹ فون ایپ’ میں جمع کرتاہے اور ان مالیاتی خدمات تک رسائی آپ کی ہتھیلی پر فراہم کرتا ہے۔ آپ تیز کے بارے میں مزید یہاں جان سکتے ہیں: www.tez.com.pk

اومیدیار نیٹ ورک کے بارے میں

اومیدیار نیٹ ورک ایک انسان دوست سرمایہ کاری ادارہ ہے جو لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے ایک موقع تخلیق کرکے مارکیٹوں کی طاقت کا فائدہ اٹھانے سے وابستہ ہے۔ 2004ء میں ای بے کے بانی پیری اومیدیار اور ان کی اہلیہ پیم کی جانب سے قائم کردہ یہ انجمن اقتصادی و سماجی تبدیلی کو تحریک دینے کے لیے بڑے جدت طراز اداروں میں سرمایہ کاری کرتی اور ان کی مدد کرتی ہے۔ اومیدیار نیٹ ورک فار پرافٹ اور نان پرافٹ اداروں کے لیے 1.3 ارب ڈالرز سے زائد کا عہد کرچکا ہے جس نے معاشی ترقی کو مضبوط اور مختلف منصوبوں میں افراد کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جیسا کہ مالیاتی شمولیت، ڈجیٹل شناخت، تعلیم، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، گورننس اور شہریوں کی شمولیت اور حقوق ملکیت میں۔ آپ مزید یہاں جان سکتے ہیں: www.omidyar.com۔

ایکشن وینچر کلب کے بارے میں

ایکشن وینچر کلب ایک سیڈ-مرحلہ سرمایہ کاری منصوبہ ہے جس کی توجہ کم خدمات پانے والوں کے لیے فن ٹیک پر ہے۔ وینچر لیب کم خدمات پانے والوں کے لیے بڑے پیمانے پر مالیاتی خدمات رسائی، معیار اور دسترس میں لانے کے قابل بنانے کے لیے جدید فن ٹیک اسٹارٹ اپس میں سرمایہ ڈالتا اور ان کو مدد فراہم کرتا ہے۔ 2012ء میں اپنے اجراء کے بعد سے وینچر لیب 35 ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کر چکا ہے جو دنیا بھر میں 25 سے زیادہ ممالک میں کام کرتے ہیں۔ وینچر لیب ایکشن کا حصہ ہے جو مالیاتی شمولیت رکھنے والی ایک دنیا تخلیق کرنے کے لیے مائیکروفائنانس اور فن ٹیک اثرات میں سرمایہ کاری میں پیش پیش رہنے والا ایک عالمی نان پرافٹ ہے۔ایکشن تین ارب ایسے افراد کے لیے بڑے پیمانے پر اعلی معیار کے اور قابل مقدور حل فراہم کرنے کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کنندگان کو تحریک دیتا ہے جو مالیاتی شعبے کی جانب سے بھرپور خدمات نہ دیے جانے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ 50 سے زائد سالوں میں ایکشن 40 ممالک میں 90 سے زیادہ شراکت داروں کے ساتھ کروڑوں افراد کو اپنے کام کے ذریعے مدد دے چکا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttps://www.accion.org/venturelab۔

پلانٹ این کے بارے میں

پلانٹ این گروپ آف کمپنیز پاکستان میں بذریعہ ٹیکنالوجی مالیاتی شمولیت اور انٹریپرینیورشپ توجہ رکھتا ہے اور ای-کامرس، فن ٹیک، ایجوٹیک، موبائل ٹیلی وژن، ریٹیل اور قابل تجدید توانائی میں اپنے پورٹ فولیو میں 24 ادارے شامل کر چکا ہے۔ آپ مزید یہاں جان سکتے ہیں: www.planetngroup.com۔