‫تیو چو گوان نے سویڈن کا “ورلڈ پیس ایوارڈ” جیت لیا

ورلڈپیس ایوارڈ حاصل کرنے والا پہلا ملائشین

کوالالمپور، ملائیشیا، 18 ستمبر، 2019 / پی آر نیوز وائر / – واکی انٹرنیشنل گروپ کے چیئرمین اور بانی تیو چو گوان ورلڈ پیس ایوارڈ 2019 جیتنے والے پہلے ملائیشین بن گئے ہیں۔

تیو کو مختلف مذاہب  کے مابین ہم آہنگی اور احترام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن اور گراں قدر کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔祝贺大马第一人 -- 张秋源先生荣获“瑞典世界和平奖”

‘پاک تیو’ کے نام سے مشہور وہ 120 مختلف ممالک کے امیدواروں میں سے نامزد ہونے والے سات امیدواروں میں شامل تھے۔ تیو کثیرالمذہبی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعہ پرامن اور ہم آہنگی والی دنیا کی تشکیل کے خیال پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ اشتراک اور دیکھ بھال کے ذریعہ ایک دوسرے کا احترام کرنے کے جذبے کے ساتھ زندگی بسر کرنا ہمیشہ سے ہی فلسفہِ زندگی رہا ہے جس کو میں بہت پسند کرتا ہوں۔’

ایوارڈ قبول کرتے ہوئے تیو کا کہنا تھا کہ ‘جب پوری دنیا میں انسانیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی بات آتی ہے تو، ہم سماجی کام کرتے ہوئے پہل کرتے ہیں جو ہمارے مقصد کے عین مطابق ہیں۔ انسانیت کا بنیادی تصور یہ ہے کہ ہم اپنے پس منظر میں اختلافات سے قطع نظر ایک دوسرے کا احترام کریں ، اور ہمیشہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں ہمیشہ اپنے درمیان اختلافات کا احترام کرنا چاہیے۔ ہمیشہ اپنے اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کا  ساتھ دو اور خیال رکھو۔ ایسا کرکے ہی ہم  باہمی موافقت کی دنیا کو تشکیل دینے کے قابل ہیں۔’

وہ خدمت خلق کے امور جیسا کہ جنوب مشرقی ایشیاء اور چین میں مساجد، چرچ اور مندر کی تعمیر جیسے معاملات کو انجام دینے کے لیے 20 سال سے کام کررہے ہیں جب کہ وہ نسل یا مذہب کی تفریق کے بغیر رضاکار تنظیموں یا فاؤنڈیشن کو چندہ دینے جیسے خدمت خلق کے کاموں میں بھی بہت زیادہ سرگرم ہیں ۔

انہوں نے اپنے سماجی کام کے فلسفے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ معاشرتی کام کے ذریعے انسانیت کی تعمیر کے تین مراحل ہیں۔

‘پہلا مرحلہ باہمی احترام کو سمجھنا ہے۔ دوسرا مرحلہ حقیقت کو سامنے لانا ہے۔ آپ محض اس وقت اقدامات کریں جب آپ کو پوری طرح سے معلومات حاصل ہوں ۔ تیسرا مرحلہ یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن کو بیدار رکھیں۔ پھر آپ چیلنجوں کا سامنا کرنے اور معاشرتی امور کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں گے۔’

ان کا کہنا تھا کہ اگر ‘ہم نے اس کے مقصد اور سماجی کام کے پورے تصور کے بارے میں واضح سمجھ بوجھ حاصل کرلی ہے  تو پھر ایکشن لیا جاسکتا ہے۔ صرف صاف ذہن اور مضبوط مقصد کے ساتھ ہی، ہم ان پر قابو پاسکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں۔’

رابطہ

ادارہ: واکی انٹرنیشنل گروپ
رابطہ کار: سیاؤای تیو
ای میل: Send Email
ملک: ملائیشیا
ویب: http://www.waki.asia

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190917/2583199-1