‫شاہ شارجہ کی زوجہ نے پشاور کینسر ہسپتال کے دو آپریٹنگ تھیٹرز کو سامان مہیا کرنے کے لئے 1.2 ملین امریکی ڈالرز کے عطیے کا اعلان کیا ہے

شارجہ، متحدہ عرب امارات کے عزت مآب شہنشاہ کی زوجہ عزت مآب شیخہ جواہر بنت محمد القسیمی، جو دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن (TBHF) کی چیئر پرسن، فرینڈز آف کینسر پیشنٹس (FOCP) کی بانی اور شاہی سرپرست ہیں، کے احکام کی پیروی کرتے ہوئے FOCP اور TBHF کے تعاون سے چلنے والے امیرا فنڈ نے پشاور، پاکستان کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر (SKMCH&RC) میں جراحی کی آنکولوجی خدمات کے قیام میں امداد کے بطور جدید ترین طبی آلات کی فراہمی کے لئے 1.2 ملین امریکی ڈالرز کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

امیرا فنڈ کی مالی امداد سے نصب کیے جانے والے دو مکمل سامان سے لیس آپریٹنگ کمروں میں موجود اعلی معیار کے جراحی کے علاج کے وسیع دائرہ کار تک رسائی سے تقریباً 2,500 کینسر کے مریض مستفید ہو سکیں گے۔اس عطیے کا مقصد پشاور کے شوکت خانم ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے خاص کر شعبۂ جراحی میں مزید مریضوں کو مخصوص نگہداشت کی فراہمی کی کل گنجائش میں اضافے میں تعاون کے ذریعے اس فیسلٹی کی رفاہی کوششوں کی معاونت کرنا ہے، اور ہسپتال کے 75 فیصد مریضوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے ہدف کو آگے بڑھانا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_a8lcd76y/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

اس تعاون میں اس سال فروری میں عزت مآب شیخہ جواہر کا دورۂ پاکستان شامل ہے، جس میں وہ لاہور میں SKMCH&RC سمیت کئی رفاہی تنظیموں سے ملیں، جبکہ FOCP کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن حضور عالی سوسن جعفر اور TBHF کی ڈائریکٹر مریم الحمادی ان کے ہمراہ تھیں۔

شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال ایند ریسرچ سنٹر (SKMCH&RC) کے CEO ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے امیرا فنڈ کے عطیے پر شکریہ کا اظہار کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ عطیے کی مدد سے سنٹر کینسر کے مریضوں کی تکلیف میں کمی لانے اور ان کی نگہداشت صحت کی ضروریات پوری کرنے کے ہدف کی جانب قدم بڑھا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا، “شوکت خانم میموریل ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر، پشاور خیبر پختونخواہ صوبے اور پاکستان کے دیگر حصوں میں موجود کینسر کے ہزاروں مریضوں کے لئے امید کا جھونکا ہے، خاص کر کم آمدن رکھنے والے مریضوں کے لئے جو علاج کے لئے ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتے۔ہم عطیے کی مقدار سے بالاتر ہو کر ہر عطیے کو اس مقصد کی جانب بڑھتا ہوا قدم تصور کرتے ہیں جس پر ہمارے مریضوں کو امید دلاتے ہوئے ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔”

1-4۔عزت مآب شیخہ جواہر بنت محمد القسیمی لاہور میں SKMCH&RC کا دورہ کرتے ہوئے

5.دورے کا ویڈیو لنک

Video- https://mma.prnewswire.com/media/1307042/The_Big_Heart_Foundation.mp4

Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1307040/The_Big_Heart_Foundation.jpg