‫شی لوز ٹیک، خواتین کے لئے دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ مقابلے اور ٹیکنالوجی ہیلپس اسٹارٹ اپس نے اپنے پانچویں سال میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ رقم جمع کرلی

بیجنگ 19 ستمبر، 2019/پی آرنیوزوائر/– شی لوز ٹیک نے 2019 میں 20+ بین الاقوامی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد مسلسل پانچویں سال عالمی اسٹارٹ اپ مقابلے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے۔

شی لوز ٹیک نے اپنے 2019 کی گلوبل کانفرنس کا آغاز یہ اعلان کرتے ہوئے کیا کہ پانچ سال قبل اپنے پہلے مقابلے سے اب تک اسٹارٹ اپس کے ذریعے وہ 100 ملین امریکی ڈالر سے زائد جمع کرچکے ہیں۔  کو فاؤنڈرز ورجینیا تان، ری ہیا سی اور لیان روبرز کا کہنا تھا کہ “ہمارا مشن چوٹی کی خواتین انٹرپرینیورز کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور شی اکنامی کا بہترین آغاز کرنا ہے۔ انھیں عالمی سطح پر موقع فراہم کرکے ہم انھیں اگلے مرحلے تک لے جانے کی امید کرتے ہیں اور اب تک جو فنڈ جمع کیا گیا ہے وہ اس مشن کی کامیابی کا ثبوت ہے۔”She Loves Tech 2019

ہر راؤنڈ کے فاتحین کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ٹیک ایگزیکٹیوز کے سامنے بین الاقوامی سطح کے آخری مراحل کے مقابلوں سے قبل تمام اخراجات کی ادائیگی کی سہولت کے ساتھ بیجنگ کے سفر  اور ہفتہ بھر کا خصوصی بوٹ کیمپ کا انعام ملا ہے۔ عالمی فاتح کو ایشیا کے سب سے پہلےجینڈر- لینس وی سی فنڈ تیجا وینچرز کی جانب سے 15،000 امریکی ڈالر کا نقد انعام دیا جائے گا جب کہ 15 فائنلسٹ بھی متعدد فنڈز بشمول اے ڈی بی وینچرز جو کہ شی لو ٹیک کا باقاعدہ امپیکٹ پارٹنر ہے ان سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لئے اہل ہوں گے۔

جرمنی کی فانتیزمہ کی لیبارٹریاں خودکار ڈرائیونگ سسٹم کی مدد کرنے والے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہیں جو ورچوئل محرک کا استعمال کرتے ہوئے انسانی رویہ کی پیش گوئی کرتا اور اس کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے وہ شی لو ٹیک کے  2019 کے مقابلہ کے فاتح کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔

سرکل کی فاؤنڈر صدف عابد کا کہنا تھا کہ “خواتین انٹرپرینیورز متنوع نقطہ نظر اور مہارت کے ساتھ اہم عالمی مسائل حل کر رہی ہیں۔ سرکل 3 سال سے شی لوز ٹیک کا پارٹنر ہے اور اس سال ہم نے پاکستان کے 5 شہروں کا دورہ کیا۔ یشیل خان کے ڈی او ٹی نے بیجنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انھیں ججوں سے اعلی درجہ حاصل ہوا۔ ان کا اسٹارٹ اپ اے ڈی ایچ ڈی کا احاطہ کرتا ہے اور علاج کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور گیمنگ کا استعمال کرتا ہے۔ ہم بہت سارے تجربات سیکھ کر واپس آرہے ہیں اور اس کے سفر میں تعاون کے لئے پرجوش ہیں۔”

“ٹیک فور گڈ” کی تھیم کے ساتھ، شی لوز ٹیک کانفرنس نے معروف کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی بطور اسپیکرز میزبانی بھی کی جیسے کہ ویپ کڈ، دنیا کی چوٹی کی ایڈ ٹیک کمپنیوں میں سےایک، کی سی ای او اور فاؤنڈر سنڈی می، گلیمر اے پی پی کی فاؤنڈر نیتالیا وانگ ، ڈیل کی سینیئروائس پریذیڈنٹ شرلی وو، ریفینیٹو چین کے مینجینگ ڈائریکٹر نیکول چین،جی آر اے بی کے سوشل ایمپیکٹ انویسٹمنٹ کے لیے گروپ ایڈوائزر ایلیریا چان، اے ڈی بی وینچرز کے انویسٹمنٹ لیڈ ڈینل ہرسن، مائیکرو سافٹ فور اسٹارٹ اپ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جیمز چوو اور لیپنگ فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر اور سی ای او چیف شین ۔

تصویر: https://photos.prnasia.com/prnh/20190919/2586052-1