‫لیانہواکینگوین کیپسول(گرینول) COVID-19 کے لیے بطور اضافی دوا منظوری دے دی گئی۔

شیجیاژوہانگ،چین،15اپریل،2020 /پی آرنیوزوائر/ — ییلنگ فارماسوٹیکل نے اعلان کیا ہے کہ ییلنگ فارماسوٹیکل اور اس کے ماتحت ادارے بیجنگ فارماسوٹیکل کو ڈرگ سپلیمنٹ ایپلیکیشن کے منظوری کے کاغذات موصول ہوگئے ہیں جس میں اسٹیٹ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سےلیانہوا کینگوین کیپسول اور لیا نہوا کینگوین گرینول کی بطور دوا استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیانہوا کینگوین کیپسول اور لیانہوا کینگوین گرینول کا اضافہ پہلے سے منظور شدہ دوا میں مزید بہتری لائے گا۔”کرونا وائرس کی وبا میں نمونیا میں یہ ہلکے اور عام بخار،کھانسی اور تھکاوٹ میں کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا۔”اس کی خوراک اور استعمال سے COVID-19 کا ہلکے پھلکے طریقے سے علاج 7سے10دنوں تک بڑھائے گا۔Lianhua Qingwen capsule (granule) was approved as an additional indication of COVID-19

اس علاقائی وبا میں ، لیانہوا کنگوین کیپسول (گرینولس) COVID-19 کے لئے سب سے زیادہ تجویز کردہ چینی پیٹنٹ دوا بن گئی ہے۔ ریاستی طبی کمیشن اور چین کی روایتی دوائیاں بنانے کی ریاستی انتظامیہ نے تجویز کیا کہ کرونا وائرس کے وبائی نمونیا کے تشخص اور اس سے متاثرہ مریضوں کے چوتھے اورساتویں لہر کے دوران ضروری ہے کہ چین میں تیار کردہ لیانہوا کینگوین کیپسول(گرینول) طبی جانچ کے دوران تھکاوٹ اور بخار کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جائے۔

لیانہوا کینگوین کیپسول( گرینول) کی COVID-19کے علاج میں افادیت بنیادی تجربات اور طبی مطالعات سے ثابت ہوئی ہے۔ژہونگ ننشان کی ایک ٹیم نے حال ہی میں بین الاقوامی جرنل”فارماکولوجی ریسرچ”میں “دی اینٹی وائرل اینڈ اینٹی انفلیمٹری ایفیکٹ آف دی اینٹی پائریٹک پلیگ ان نوول کرونا وائرس”کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا جو چین میں تیار کردہ ادویات کی SARS-Cov-2کے خلاف افادیت پر پہلا تحقیقی مضمون ہے۔اس مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ لیانہوا کینگوین کیپسول گرینول خلیوں میں کرونا وائرس کی اضافے میں نمایاں کمی لاتا ہے اور اس سے کرونا وائرس کے علاج کے بعد وائرس کے ذرات بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

یہ بتایا جارہاہے کہ اس منظوری سے بنیادی منظور شدہ دوا میں COVID-19کے ہلکے اور عام قسم کے لیے نئی دوا کی منظوری دی گئی ہے۔لیکن اس کے باوجود اس نئی دوا کے آنے سے پہلے والی دوا کے استعمال سے منع نہیں کیا گیا۔

اب تک لیانہوا کینگوین کیپسول ہانگ کانگ(چین کا خود مختار علاقہ)، مکاوٗ(چین کا خود مختار علاقہ)، برازیل، انڈونیشیا، کینیڈا، موزمبیق، رومانیہ اور کئی اور جگہوں پر “روایتی چینی ادویات”، ”ادویات”، ”جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات ”اور “قدرتی ادویات ”کے نام سے رجسٹر ہوئیں ہیں اور ان کی تشہیر کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

تصویر : https://photos.prnasia.com/prnh/20200414/2776417-1