‫مستقبل کی پرورش ماحول دوستی میں: چینی انٹیلی جنٹ مینوفیکچرر گری نے میلان کو “روشن کردیا”

چوہائی، چین، 14 مارچ 2018ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 13 مارچ کو میلان، اٹلی میں یورپ کی سب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی اور وسیع تر مصنوعات کی رینج کی حامل پیشہ ورانہ ریفریجریشن نمائش 2018ء ایم سی ای ایکسپو میں میں گری کے آئی ای ایم ایس لوکل انرجی اینڈ انٹرنیٹ مینجمنٹ سسٹم کی تشہیری تقریب بھی ہوئی۔ اس نظام کے بنانے والے کی حیثیت سے گری اپنی مرکزی “گرین” ٹیکنالوجیز دنیا کے سامنے متعارف کروا چکا ہے اور فیشن کے مرکز میں چین کی انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ کے  ایک نئے عہد کا آغاز کیاہے۔

اب جبکہ گرین ڈیولپمنٹ نے ایک ایسے طرز زندگی اور کام کو پروان چڑھایا ہے جو ماحول دوست ہے، تو چین توانائی کے ملاپ کو بہتر بنا رہا ہے اور گزشتہ پانچ سالوں کے عرصے میں صاف توانائی کی کھپت کے حصے کو 6.3 فیصد بڑھا چکا ہے۔ اور توانائی کی ٹیکنالوجیوں کو گھریلو مصنوعات میں بھی بڑے پیمانے پر لاگو کیا گیا ہے۔ بلاشبہ انٹیلی جنٹ مینوفیکچرر گری بھی معیار کے اس انقلاب میں نمایاں ہے تاکہ اس کے ذریعے چین اور دنیا کو ایسا مقام بنا سکے جہاں آسمان نیلا ہو، زمین سبز اور بہتا پانی صاف و شفاف ہو۔

جی-آئی ای ایم ایس گری کے فوٹووولٹیک ڈائریکٹ-ڈریون انورٹر ایئر کنڈیشنر کو مرکزی حیثیت دے کر اور شمسی توانائی پاور اسٹوریج اور دیگر قابل تجدید توانائی وسائل کو ملا کر لوکل انرجی اینڈ انٹرنیٹ مینجمنٹ سسٹم خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے، ولیم چاؤ، اسسٹنٹ جنرل مینیجر گری اوورسیز سیلز کمپنی نے تشہیر کے موقع پر کہا۔ محفوظ، بھروسہ مند اور موثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ صارفین کو ایسا طرز زندگی فراہم کرتا ہے جو زیادہ ماحول دوست اور زیادہ آرام دہ ہے۔ اس وقت گری دنیا بھر کے 22 ممالک میں ایک پی وی ڈائریکٹ-ڈریون انورٹر ایئر کنڈیشنر تقسیم کر چکا ہے اور کارخانوں، اسکولوں، دفتری عمارات، سپر مارکیٹوں، نمائشوں، ہوٹلوں اور دیگر مختلف مواقع پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوچکا ہے۔

دنیا کا پہلا پی وی ڈائریکٹ-ڈریور انورٹر سینٹری فیوگل چلر آزادانہ طور پر گری کی جانب سے بنایا گیا تھا، جسے یو کے آر اے سی کولنگ انڈسٹری ایوارڈز سے نوازا گیا تھا، یوں گری پہلا چینی ادارہ بنا جسے یہ اعزاز ملا۔ رابرٹو مالوزوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر کلیما-تھرم نےتشہیری تقریب کے دوران کہا کہ جی-آئی ای ایم ایس سسٹم امید افزاء توقعات کا لطف اٹھاتا ہے۔ “3 سال کے تعاون کے بعد میں نے گری کی مضبوط تکنیکی آر اینڈ ڈی قوت اور جدید انٹرپرائز ترقی کی حکمت عملیاں دیکھی ہیں، اس لیے مجھے جی-آئی ای ایم ایس کے ترقیاتی امکانات پر پورا یقین ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ یورپ بلکہ دنیا بھر میں ماحولیاتی مقاصد پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔”

گری ہمارے عہد کا معیار ہے، جو ظاہر کر رہا ہے کہ چین مینوفیکچرنگ کرنے والے ملک سے ایک انٹیلی جنٹ مینوفیکچرر اور جدت طراز کیسے بنا۔ ہمیں امید ہے کہ چین کی تیار کردہ ماحول دوست ٹیکنالوجیز کا دنیا میں مزید اشتراک کیا جائے گااور یہ توانائی حفاظت کے ساتھ آگے بڑھیں گی، گری چیئرویمن ڈونگ منگچو نے کہا۔

ماحول دوستی ایک خوش و خرم زندگی سے تعلق رکھتی ہے جس کو دنیا بھر کے لوگ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں گری نے خود کو بنیادی ٹیکنالوجیز بنانے اور “ماحول دوست” ٹیکنالوجیز تخلیق کرنے کے لیے وقف کردیا ہے، جو اٹلی کے لیے ماحول دوست کھپت کو بڑھنے میں مدد دے چکے ہیں۔ 2018ء میں اس ملک میں گری آر32 ریفریجرنٹ سیریز مصنوعات کا حصہ 30 فیصد یا اس سے بھی زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ اور اس وقت ایم سی ای ایکسپو میں جی-آئی ای ایم ایس لوکل انرجی اینڈ انٹرنیٹ مینجمنٹ سسٹم مستقبل کے توانائی نیٹ ورک کا نیا خاکہ بنا چکا ہے۔

چین کے نمایاں ترین جدت طرازوں میں سے ایک گری ماحول دوست ترقی کی اپنی ذمہ داری کو سنبھالتا ہے اور مستقبل میں ایک بہتر زندگی تخلیق کرنے کا تہیہ کرتا ہے۔ جیسا کہ وڈیو Gree Glory کہتی ہیں کہ “دوسرےاسے حاصل کرنے کے قابل نہیں، جبکہ آپ اسے حاصل کر چکے، اصل قدر یہیں پر پنہاں ہے۔ گری کا عروج، روشن مستقبل۔”

ذریعہ: گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ از چوہائی