‫نیا آغاز، نئی ترقی: شانڈونگ نے اپنی ترقی کی رفتار سے دنیا کو متحیّر کردیا

جینان، چین، 9 نومبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 16 سے 19 اکتوبر 2018ء تک شانڈونگ صوبے کی عوامی حکومت کے دفترِ اطلاعات نے “شانڈونگ – نیا آغاز، نئی ترقی” کے موضوع پر ایک کامیاب تقریب کا انعقاد کیا۔ مرکزی ذرائع ابلاغ جیسے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)، ایجنسی فرانس-پریس (اے ایف پی)، جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (این ایچ کے)، یورپین پریس فوٹو ایجنسی (ای پی اے)، کورین براڈکاسٹنگ سسٹم (کے بی ایس)، او آر ایف، جاپان کے ٹوکیو اخبار وغیرہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے جینان، چنگڈاؤ اور ینتائی کے یکے بعد دیگرے فوری دورے کیے۔ انہوں نے سائنسی تحقیق کے اداروں، کارخانوں کی عمارات و ورکشاپوں اور بندرگاہ کی گودیوں کا دورہ کیا کہ جہاں انہوں نے متعدد افراد کے انٹرویو کیے، شانڈونگ میں کچھ نئے ترقیاتی اقدامات کے بارے میں خبریں دیتے ہوئے۔

انٹرویوز کے دوران عالمی معیار کی “ساختہ شانڈونگ” کامیابیوں کو صحافیوں کی جانب سے زبردست انداز میں سراہا گیا۔ جب معاملہ اسمبلی کثافت اور کارکردگی فی واٹ کا ہو تو جینان میں نیشنل سپر کمپیوٹر سینٹر میں موجود سن وے بلو لائٹ سپر کمپیوٹر سسٹم دنیا کے جدید ترین کمپیوٹر نظاموں میں سے ایک ہے۔ چین کا سب سے بڑا گھریلو مصنوعات بنانے والا ادارہ ہائیر دل کی گہرائی سے مصنوعی ذہانت کو قبول کرچکا ہے۔ برائٹ مون سی ویڈ گروپ (بی ایم ایس جی)، دنیا کا سب سے بڑا سمندری گھاس سے حیاتیاتی مصنوعات بنانے والا ادارہ، زبردست نمو دیکھ چکا ہے۔ چنگڈاؤ بندر گاہ، سال بھر کیچڑ اور برف سے پاک گہرے پانی کی بندرگاہ، کنٹینر لوڈنگ اور ان لوڈنگ مؤثریت کے اعتبار سے کسی بھی آدمی بناخودکار گودی میں دنیا میں پہلا درجہ رکھتی ہے۔ دنیا کے جدید ترین گہرے پانی کے ڈبل ڈرلنگ ٹاور سیمی-سب مرسیبل ڈِرلنگ پلیٹ فارمز – بلو وھیل I اور بلو وھیل II – نے زبردست طاقت ظاہر کی۔ ینتائی چانگیو پائینیر وائن کمپنی طویل عرصے سے ایک بڑا، جدید عالمی معیار کا شراب کی پیداواری کا علاقہ بنانے پر توجہ رکھتا ہے۔ یہ تما م منصوبے شانڈونگ صوبے کی ترقی کی رفتار کو ظاہر کرتے ہیں۔

حالیہ چند سالوں میں نئی ترقی کے تصور کو نافذ کرتے ہوئے شانڈونگ صوبے نے اعلیٰ معیار کی مسابقت حاصل کی اور ترقی کے پرانےمحرّک کو نئے سے تبدیل کرنے، بحری ٹیکنالوجی تحقیق و پیشرفت، تجارت کی شروعات وغیرہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=324051
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=324061
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=324063
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=324064

ذریعہ: صوبہ شانڈونگ کی عوامی حکومت کا دفترِ اطلاعات