‫گوانگچو: شہری جدت طرازی ماحول کو تشکیل دینے میں پیش پیش شہر – “گوانگچو نائٹ” ایونٹ گرمائی ڈیووس کو تحریک دیتا ہوا

گوانگچو، 20 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 19 ستمبر کی شام لنگنان ثقافت کو پیش کرنے والا “گوانگچو نائٹ” ایونٹ تیانجن، شمالی چین میں عالمی اقتصادی فورم کے نیو چیمپیئنز 2018ء (گرمائی اجلاس) سالانہ اجلاس کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔

یہ مسلسل چوتھا سال ہے کہ گوانگچو حکومت نے گرمائی ڈیووس میں شہر کو پیش کیا، جو رواں سال “چوتھی صنعتی انقلاب میں جدت طراز معاشروں کی تشکیل” کے موضوع پر منعقل ہوا تھا۔ گوانگچو نائٹ میں، “دنیا کے لیے متحرک گوانگچو” کے موضوع کے ساتھ، شہر نے اپنی توانائی اور تنوع کے ساتھ ساتھ ڈیووس کے تقریباً 400 مہمانوں کے سامنے جدید ٹیکنالوجی جدت طرازی کا بھی مظاہرہ کیا۔

شب نے گوانگچو کی تاریخ پر ایک عظیم 3ڈی اینیمیشن اسکرول ساؤتھ چائنا کمرشل کیپیٹل کا زبردست آغاز ملاحظہ کیا۔ اسے لنگنان کی ایک معروف تصویر “جنگمنگ میلے کے دوران دریا کے ساتھ ساتھ” کے طور پر سراہا گیا تھا۔ گوانگچو کی ثقافت اور جدت طرازی کے تمام عناصر نے حاضرین کی توجہ حاصل کی اور لنگنان خصوصیات کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حامل گوانگچو ظاہر کیا۔

“گوانگچو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترویج اور گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں ایک مرکزی شہر کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ایک قابل فخر تاریخ اور ثقافت کا لطف اٹھاتا ہے اور نقل و حمل کا ایک مؤثر نظام اور جدت طراز ذرائع کی بڑی مقدار رکھتا ہے۔ امید ہے کہ نئے عہد میں ترقیپاتے گوانگچو کے فراہم کردہ مواقع پیش کر سکیں گے۔” گوانگچو کے میئر وین گوہوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

چین میں علاقائی جدت طراز ماحول صورت پا رہا ہے۔ گوانگچو، شینچین، ہانگچو وغیرہ کی زیر قیادت شہری جدت طرازی چین کو ایک جدت طراز معیشت بنانے میں مدد دے گی۔ گوانگچو، اپنے ثقافتی تنوع کی وجہ سے، ایک مکمل اور جدت طراز دوست ماحول ترتیب دے چکا ہے اور ہزار برس پرانے کاروباری مرکز سے ایک بین الاقوامی مرکز تک ترقی پا چکا ہے۔ یہاں تک کہ آج بھی جدت طرازی شہر کو باقی چین اور اس سے آگے منسلک کرنے کے لیے ایک محرک ہے۔

سیڈر ہولڈنگز ایک گوانگچو میں قائم گھر سے بننے والے نجی ادارے کی نمائندگی کرتی ہے جو فورچیو گلوبل 500 فہرست میں شامل ہے۔جدی اسمارٹ سپلائی چین کے ایک ادارے کے طور پر سیڈر نے عالمی سطح پر جانے کے لیے اقدامات اٹھانے پر دنیا کی قیادت کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خلاصہ ہے کہ گوانگچو نے کس طرح ایک نئی معیشت کی توانائی کو ظاہر کرنے کے لیے جدت طرازی سے تحریک پاتی ترقی کی حکمت عملی اختیار اور چین کے اصلاح اور کھلنے کے گزشتہ 40 سال کے دوران جدت طرازی کی صلاحیت کو بہتر بنایا۔

“اداروں کے گہوارے کے طور پر گوانگچو نجی اداروں اور جدت طرازی کے لیے سب سے مددگار ماحول رکھتا ہے۔” چانگ جن، سیڈر کے صدر اور بانی اور نیو چیمپیئنز کے نمائندے نے کہا۔

2017ء میں گوانگچو نے آئی اے بی (انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور بایومیڈیسن) پر اپنی حکمت عملی ظاہر کی۔ اپنی مقامی برتری، مضبوط صنعتی بنیاد اور سائنسی و ٹیکنالوجی جدت طرازی میں استحکام کی بدولت شہر نے ابھرتی ہوئی صنعت کی زبردست ترقی دیکھی۔ جدت طراز اداروں کا جمع ہونا اب یہاں تیزی اختیار کر رہا ہے۔

چینی اسٹارٹ اپ جنگ چی، جو پہلے سلیکیون ویلی، امریکا میں قائم ہوا تھا، اپنے صدر دفاتر کو گزشتہ سال دسمبر میں گوانگچو منتقل کیا۔ رواں سال مئی میں اسمارٹ موبلٹی کمپنی نے جی اے سی (گوانگچو آٹوموبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ) کے جی ای3 ای وی ماڈل کو سیلف ڈرائیورنگ ورژن میں تبدیل کرنے اور سڑک پر لانے میں کامیاب ہوا۔ “گوانگچو چین میں سرفہرست 3 سیلف-ڈرائیونگ کمپنیوں میں سے دو کا مسکن ہے۔ ہم یہاں نمایاں ترقی کر رہے ہیں اور چینی ساختہ سیلفی ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو ان طریقوں سے آگے بڑھائیں گے جو لوگوں کے سفر کرنے کے طریقے تبدیل کرے گی۔ ” چانگ لی، جنگ جی میں نائب صدر آپریشن نے کہا۔

کشادگی اور تنوع گوانگچو کے بنائے جا رہے جدت طرازی ماحول کی بنیاد ہے۔ مسلسل تین سالوں سے گوانگچو چین کے سرفہرست 50 جدت طراز اداروں کی تعداد کے لحاظ سے مقامی شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ اب 286 انکیوبیٹرز اور 181 میکر اسپیسز رکھتا ہے، جن کا رقبہ 10 ملین مربع میٹرز سے زیادہ ہے۔

ایک اور جدت طراز اسٹارٹ پونی ڈاٹ اے آئی، جو نینشا نیو ایریا، گوانگچو میں قائم ہے، نے کیلیفورنیا، امریکا میں اپنی سیلف ڈرائیونگ کاروں کے کامیاب روڈ ٹیسٹس کیے۔ “ہم مقامی جدت طراز اداروں کی ترویج کو اہمیت دیتے ہیں،” سی سیاؤہوئی، سیکرٹری انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پروموشن بیورو آف گوانگچو نینشا ڈیولپمنٹ زون، نے کہا۔ “آتش پذیر برف کے منصوبے پر اے آئی روبوٹکس جیسے مستقبل بین اداروں کی بڑی تعداد یہاں قائم ہے۔”

“گوانگچو کے لائے گئے صنعتی قائدین کو مدد دینے کی پالیسی نے ہمارے اسٹارٹ اپ مرحلے پر بہت مالی مدد دی۔” جیا پینگ چینگ، صدر گوانگچو اسٹاروے کمیونیکیشن فرم نے کہا۔

موبائل ادائیگی کے ذریعے میٹرو چیک-ان، ایئرپورٹ سکیورٹی چیک پر چہرہ پہچاننے، وی چیٹ پر ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ لینا ۔۔ یہ گوانگچو میں عوام کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ عالمی ٹیکنالوجی انقلاب کے ایک نئے مرحلے کا سامنا کرتے ہوئے شہر منصوبے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ جدت طرازی کو ترویج دے گا اور مستحکم ٹیکنالوجی میلان رکھنے والے ماحول کو مضبوط کرے گا۔

جدت طرازی کسی شہر کی صنعتی ترقی کو فروغ دیتی اور معیشت کو آگے بڑھاتی ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ اقتصادی اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ 2018ء کی پہلی ششماہی میں گوانگچو کا جی ڈی پی 1.0653 ٹریلین رینمنبی (155.5 ارب امریکی ڈالرز) تک جا پہنچا جو 2017ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے۔

آج، گوانگچو ٹیکنالوجی جدت طرازی میں عالمی باصلاحیت افراد کے لیے عام جگہ بن چکا ہے، جس میں فورچیون کے برین اسٹورم ٹیک، چائنا انوویشن کانفرنس اور چائنا انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ فیئر جیسے بڑے ایونٹس مستقل یہیں ہوتے ہیں۔ جدت طراز وسائل کی توجہ مبذول کروانے والے ماحول کے ساتھ گوانگچو میں ایک کاروبار شروع جدت طرازی کو مضبوط کریں۔

چائنیز سٹی بزنس انوائرومینٹ 2017ء پر گوانگڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ گوانگچو کاروباری ماحول کے اعتبار سے درجہ اول پر ہے اور یہ 2017ء میں عالمی شہروں کے کاروباری ماحول کے لحاظ سے وغیر معمولی شہروں میں سے ایک تھا۔

معروف جدت طراز ماحول کے ساتھ گوانگچو تیز ترین معیشت اور سماجی ترقی دیکھ چکا ہے۔ گلوبل اربن کمپیٹیٹونیس رپورٹ 2017-2018ء کے مطابق گوانگچو عالمی اقتصادی مسابقتی اشاریے میں 15 ویں درجے پر ہے۔

“گوانگچو چین کی اقتصادی ترقی کے نئے محرک کے طور پر کام کر رہا ہے اور عالمی معیشت کے مراکز میں سے ایک بن چکا ہے۔ متعد عالمی ادارے گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں شہر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔” کلاؤس شواب، ایگزیکٹو چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم نے کہا۔

ذریعہ: عوامی حکومت گوانگچو بلدیہ