‫ہووبی اور اقوام متحدہ سے منظور شدہ این جی او نے مشترکہ کوویڈ- 19 چیریٹی مہم کا آغاز کردیا

ہووبی چیریٹی اینڈ فنانس سینٹر برائے ساؤتھ ـ ساؤتھ تعاون 143,000 یو ایس ڈالر کرپٹو عطیات افریقہ، جنوب مشرقی ایشیاء اور لاطینی امریکہ کو پی پی ای کی فراہمی کے لئے اکٹھا کرے گا

سنگا پور، 19 مئی، 2020 / پی آر نیوز وائر/ —  ہووبی گروپ کے مخیر حضرات اور بلاکچین پر مشتمل چیریٹی پلیٹ فارم، ہوبی چیریٹی نے آج فنانس سینٹر برائے ساؤتھ – ساؤتھ کوآپریشن (ایف سی ایس ایس سی)، جو اقوام متحدہ کے ECOSOC کے ساتھ خصوصی مشاورتی حیثیت میں ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی اقوام تنظیم ہے،  کے ہمراہ  ایک مشترکہ اقدام کا اعلان کیا۔ ساؤتھ ـ ساؤتھ ممالک میں کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں تعاون کے لئے، ہووبی نے ایف سی ایس ایس سی کے ساتھ رفاقت میں ایک 15 دن کی رفاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں بٹ کوائن (بی ٹی سی) ، ہووبی ٹوکن (ایچ ٹی) ، ٹیتھر (یو ایس ڈی ٹی) اور ایچ یو ایس ڈی جیسی کریپٹو کرنسیوں میں 143,000 امریکی ڈالر اکٹھا کرنا ہے۔

یہ نئی مہم اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر تصدیق شدہ کورونا وائرس کیسز 4 ملین سے تجاوز کرگئے ہیں۔ بہت سے ساؤتھ – ساؤتھ ممالک  جو ترقی پزیر ممالک کے طور پر جانے جاتے ہیں بنیادی طور پر پورے افریقہ کے جنوبی نصف کرہ پر، جنوب مشرقی ایشیاء اور لاطینی امریکہ میں واقع ہیں، خاص طور پر خطرے سے دوچار آبادیوں کے حامل ہیں۔ خطے کا صحت کی دیکھ کے حوالے سے نسبتا نازک بنیادی ڈھانچہ وبا کے پھیلنے کے ساتھ شدید خطرہ سے دوچارہے، اور دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر گنجائش سے زیادہ دباؤ ہے، ان کا کوویڈ-19 کے پھیلاؤ میں اضافے سے نمٹنے کے لئے انتظام  نا کافی ہے۔

ایف سی ایس ایس سی کے ڈائریکٹر جنرل وو ژونگ نے کہا، “نیو کورونا وائرس کی وبا ایک عالمی مسئلہ بن گئی ہے اور تمام ممالک کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی عوامی فلاح و بہبود اداروں کے تعاون اور نگرانی میں بلاکچین ٹیکنالوجی کا اطلاق کرنا ایک فائدہ مند کوشش اور جستجو ہے۔”

ہووبی کا ایف سی ایس ایس سی کے ساتھ کام کرنے کا مقصد، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور رہائشیوں کو وبائی بیماری کے خلاف لڑنے کے لئے ناکافی طبی وسائل والے ممالک میں انتہائی ضروری طبی سامان اور ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی پی) کی فراہمی ہے۔ چیریٹی مہم کا مقصد متاثرہ علاقوں میں 300,000 سے 500,000 کے درمیان چہرے کے ماسک کی فراہمی کے لئے مناسب رقم کا جمع کرنا ہے۔

ہووبی سرحد پار سے چیریٹی پلیٹ فارم بٹ ہیلپ پر عالمی سطح پر عطیات کی کوششوں کی قیادت کررہی ہے۔ چیریٹی مہم کو شروع کرنے کے لئے ، ہووبی نے 17,711 ایچ ٹی فراہم کیے ہیں جن کی مالیت کا تخمینہ 69,000 امریکی ڈالر ہے جو اکٹھا کیے گئے ہدف کا تقریبا نصف ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران، ہووبی اپنے نیٹ ورک اور بلاکچین کمیونٹی سے فائدہ اٹھائے گا تاکہ بقیہ حصے کو اکٹھا کرسکے۔ سب سے زیادہ ضرورت مند علاقوں اور خطوں میں طبی سامان بھیجنے کو یقینی بنانے کے لئے ایف سی ایس ایس سی آپریشنل اور لاجسٹک مدد فراہم کرے گا۔

“کوویڈ-19  ایک غیر معمولی صحت کا بحران ہے جس کے لئے نجی اور سرکاری شعبوں میں عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔” ہوبی گروپ کے گلوبل بزنس کے سربراہ سیارا سن نے کہا۔ “ایک سرکردہ عالمی ڈیجیٹل کیپیٹل اور بلاکچین ادارے کی حیثیت سے، ہم اپنے حصہ کا کام کرنا چاہتے ہیں اور کریپٹو اور بلاکچین کمیونٹی کو عالمی مقصد کے گرد یکجا کرنا چاہتے ہیں جو ہزاروں جانوں کو بچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔”

موجودہ مہم اس سال کے شروع میں ہووبی چیریٹی کے آغاز کے بعد سے تیسرا اقدام ہے۔ جنوری کےاواخر میں ووہان کی وباء کے دوران، ہووبی نے متاثرہ علاقوں میں 135 سے زائد اسپتالوں اور کمیونٹی صحت دیکھ بھال کے مراکز کو سیکڑوں ہزاروں طبی ماسک، حفاظتی سوٹ، آکسیمٹرز، اور دیگر طبی سامان فراہم کرنے کے لئے1.4 ملین امریکی ڈالر فراہم کیے۔ گذشتہ ماہ، ہووبی نے انڈونیشیا کے اسپتالوں میں طبی سامان کی خریداری اور تقسیم کے لئے انڈونیشیا- چین ایسوسی ایشن برائے معاشی، سماجی اور ثقافتی تعاون کو 50,000 امریکی ڈالر ایچ ٹی میں عطیہ کیے۔

ہووبی گروپ کے بارے میں

متعدد اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم انٹرپرائزز پر مشتمل،  ہووبی گروپ ایک اہم عالمی بلاکچین کمپنی ہے۔ کمپنی جسے  لیون لی نے اسے 2013 میں قائم کیا تھا، کا ہووبی گلوبل ایکسچینج کا مجموعی کاروبار 3 ٹریلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ ہووبی فخر کے ساتھ+ 170 ممالک میں لاکھوں صارفین کو محفوظ، مستحکم، اور آسان کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ اور اثاثہ جات کی انتظامی خدمات فراہم کرتا ہے۔

فنانس سینٹر برائے ساؤتھ – ساؤتھ کو آپریشن کے بارے میں

فنانس سینٹر برائے ساؤتھ – ساوتھ کوآپریشن (ایف سی ایس ایس سی) ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جو اپریل 2014 میں ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ اور قائم کی گئی تھی۔ 2017 سے ایف سی ایس ایس سی خصوصی مشاورتی حیثیت میں اقوام متحدہ کے ECOSOC کے ساتھ ہے۔  ایف سی ایس ایس سی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور نجی شعبے کے لئے ایک جامع بین الاقوامی مرکز ہے جو گلوبل ساؤتھ کے ممالک میں ان کے فروغ اور مستحکم ترقی کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔