‫” فوجیان کے اطراف سیاحت، حاصل کریں تمام نعمتیں” رنگ برنگے ژینگژو کی شاندار دنیا میں خوش آمدید

ژینگژو، چین، جولائی 18، 2019 / شنہوا-ایشیا نیٹ/– جنوبی فوجیان کی مثلث پر واقع ژینگژو، بیلٹ اور روڈ کے ساتھ ایک اہم شہر ہے اور سمندر پار چینی اور تائیوانی ہم وطنوں کا ایک معروف آبائی علاقہ ہے۔ عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، چین کے مشہور تاریخی اور ثقافتی شہروں اور چین کے چوٹی کے سیاحتی شہروں میں سے ایک ہے، اور گرم موسم بہار کا شہر، ژینگژو چین کی سیاحت کے منظر کی ایک شاندار جھلک ہے۔ حالیہ برسوں میں، ژینگژو کلی سیاحت کو فروغ دینے اور ژینگژوکے برانڈ کی مسلسل تعمیرکے لئے اپنی انتہا پر چلا گیا ہے، اور اس طرح اپنی سیاحتی معیشت کو فروغ دے رہا ہے۔

ژینگژو میں دنیا کے تین عجوبے ہیں۔

ان میں سب سے پہلے دنیا کا حقیقی ثقافتی ورثہ – ننجنگ اور ہوآن کاؤنٹیز میں واقع تیولو (مٹی کا قلعہ) ہے جو نہ صرف ژینگژو  کی تاریخ کا حامل ہے  بلکہ ژینگژو  میں عظیم  تبدیلیوں کا بھی گواہ ہے۔

ننجیان تیان لو کنگ تیولو کلسٹر، شاندار فوجیان تیولو تعمیرات، ایک چوکور، ایک بیضوی اور تین گول مٹی کے قلعوں پر مشتمل ہے۔ پرندے کی نگاہ سے دیکھنے پر یہ زمین پر ایک شفاف شگوفہ کی طرح مکمل طور پر کِھلا ہوا نظر آتا ہے۔ نیچے پہاڑی سے دیکھتے ہوئےبھی یہ پہاڑ پر شاندار پوٹالا محل کی طرح لگتا ہے۔ یون شوئی یاؤ بھی ننجیان کاؤنٹی میں ہے۔ دی ناٹ،  یا چینی زبان میں یون شوئی یاؤ، نامی ایک فلم  کی وجہ سے یہ اندرون اور بیرون ملک مشہور ہو گیا ہے۔ یون شوئی یاؤ کے خوبصورت علاقے میں، دنیا کے ثقافتی ورثہ کے حامل مقامات موجود ہیں جیسے ہیگوئی بلڈنگ، ہواے یوآن بلڈنگ، فوجیان صوبے میں سب سے زیادہ بلند، سب سے بڑا اور سب سے زیادہ گھنا ہزار سالہ قدیم بنیان درخت، ایک صدی پرانی سڑک، ایک قدیم راستہ جو ایک ہزار سال پرانا ہے، اور وہ مقدس پہاڑ اور صاف پانی —  یہ سب بالکل الگ تھلگ سا لگتا ہے۔ ہواآن ایرائی  بلڈنگ منفرد مٹی سے بنی عمارتوں میں بے مثال آرٹ ورک کا ایک شاہکار ہے۔ اس کے سائنسی ڈیزائن، منفرد ڈھانچے، شاندار لکڑی اور پتھر کی نقاشی، خوبصورت دیوار گیر پینٹنگز اور شاندار جغرافیائی ماحول کا شکریہ جن کی وجہ سے اسے تیولو کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔

دوسرا ژینگپو کاؤنٹی میں ژینگژو کاسٹ وولکینونیشنل جیو پارک اور لونگھائی شہرہے۔  20 ملین سے زائد سالوں کی تاریخ کے ساتھ، اس میں دنیا کی سب سے بہتر طور پر محفوظ ، سب سے بلند اور گاڑھا لاوا رکھنے والے بیسالٹ کے کالم ہیں، جسے عالمی درجہ کے آتش فشاں نظارے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک لاکھ اور چار سو سے زائد عظیم الجثہ لاوے کی ہزاروں گنجلک قطاریں جیسے  منجمد آبشار پہاڑوں سے گرتے ہیں یا سمندر میں لہروں کی ایک بڑی تعداد، ایک حیرت انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چوکور یا چھ کونوں والے بیسالٹ کے کالم لائنوں میں لڑنے کے لئے تیارجنگجؤوں کی مانند کھڑے نظر آتے ہیں. جب لہروں کے اُتار چڑھاؤ میں اضافہ ہوتا ہے، تو ان بیسالٹ کالموں  کا موازنہ  سمندر پر ٹیراکوٹہ جنگجؤوں سے کیا جاتا ہے۔

تیسرا تذکرہ ڈونگشن راکنگ سٹون کا ہے۔ نیشنل چار اے(AAAA)  کا حامل  ایک قابل دید علاقہ، ڈونگشن جزیرہ پر واقع ہے، راکنگ سٹون 4.37 میٹر بلند ہے اور 200 سے زائد ٹن وزنی ہے۔  یہ ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے  سمندر کے کنارے پر کھڑا ہوا ہے، جسے کوئی آدمی یا ہوا کبھی ہلا نہیں سکے ہیں، جو سیاحوں کے لئے بہت پرکشش ہوسکتا ہے۔ ڈونگشن راکنگ سٹون ملک بھر میں 60 سے زائد چٹانی تودوں میں سب سے الگ ہے کیونکہ یہ غیرمعمولی، عمودی ڈھلان والا اور بہت خطرناک  ہے۔ قدیمی ماہرین اسے  دنیا کا سب سے منفرد منفرد چٹانی پتھر قرار دیتے ہیں، یقیناً یہ دنیا کے عجائبات میں سے ایک ہے۔

ان تین عجائبات کے علاوہ، ژینگژو پھولوں، پھلوں اور آبی وسائل سے بھی مالا مال ہے، اسی لئے اسے پھولوں کے شہر، پھلوں کے آبائی مقام اور آبی مصنوعات کی مرکز کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔ ژینگژو اب دنیا بھر سے مہمانوں کو اپنے کثیر الجہت سیاحتی وسائل اور گہرے ثقافتی ورثہ کے ساتھ اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔ خوبصورت ژینگژو میں خوش آمدید۔

ذریعہ : ژینگژو میونسپل کلچر اور ٹؤرزم بیورو

منسلک تصویری لنکس:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=341136
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=341138
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=341152