‫136,000 یو ایس ڈالر کے شارجہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ریفیوجی ایڈوکیسی وسپورٹ (SIARA)کے لیے نامزدگی کی تاریخ کو 31دسمبر2019تک توسیع دے دی گئی

بگ ہارٹ فاوٗنڈیشن  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے ساتھ مشترکہ طور پر اس ایوارڈ کا انعقاد کرتاہے۔

شارجہ،یواےای،16دسمبر 2019/ پی آر نیوزوائر/ 136,OOO — یو ایس ڈالرز کے شارجہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے ریفیوجی ایڈوکیسی وسپورٹ کوجو کہ ان مقامی تنظیموں کو دیا جاتا ہے جو ایشیا اور افریقہ میں قابل ستائش فلاحی کام کرتے ہیں ،اس ایوارڈکے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ کو 31دسمبر2019تک توسیع دے دی گئی۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_6y6qm7dw/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

ایشیا اور افریقہ کی فلاحی تنظیموں کی جانب سےموصول ہونے والی لاتعداد درخواستوں اور معلومات حاصل کرنے کی وجہ سےمنتظمین نے نامزدگی کی تاریخ کو توسیع دی تاکہ زیادہ درخواست گزار نامزدگی کے لیے درخواستیں جمع کرسکیں۔اپنے لانچ کے بعد پہلی بارTBHFاپنی ویب سائٹ پر درخواستیں وصول کرے گیhttps://tbhf.ae۔

بگ ہارٹ فاوٗنڈیشن امیدواروں کی جانچ ٹھوس فائدے اور پائیدار مداخلت،کام کا دائرہ کار ،معروضیت اور خدمات فراہم کرنے میں شفافیت سے کرےگی۔

شارجہ کا فلاحی ادارہ بگ ہارٹ فاوٗنڈیشن (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ دیتا ہے ۔136,000یو ایس ڈالرکی یہ رقم TBHFکی خاص اعانت ہے اور اس میں فاوٗنڈیشن کو دی جانے والی امداد میں سے کوئی امدادشامل نہیں ہے۔

TBHFکی ڈائریکٹر مریم الحمادی کا کہناتھا کہ “مقامی فلاحی تنظیموں کو اپنےاکام میں مختلف قسم کے خطرناک آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔یہ تنظیمیں بحرانوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرتی ہیں ،ان کی حفاظت یقینی بناتی ہیں اور انھیں میزبان معاشروں کا حصہ بناتی ہیں۔اس ایوارڈکے ذریعےہمارا یہ مقصد ہے کہ ہم ان تنظیموں کی وہ ضروریات پوری کریں جس کی مدد سے وہ مہاجرین کو ایمرجنسی مدد اور ٹھوس خدمات جیسے کہ علاج معالجہ،تعلیم اور بہتر رہائش فراہم کریں گے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_2t3dyko0/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

SIARAعزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی ،یو اے ای کی سپریم کونسل کے ممبر اور شارجہ کے حکمران اور ان کی اہلیہ،عزت مآب الشیخہ جواھربنت محمد القاسمی،چیئر پرسن TBHFاور UNHCRکے مہاجرین کے نامور وکیل کے وژن کے مطابق مہاجرین کی ایڈوکیسی ،سپورٹ اور معاشرے میں ان کے مقام کے لیے فلاحی امداد دینے والوں کی ستائش کرتا ہے۔

چار سال پہلے اپنے آغاز سے SIARAایک انتہائی اہم ادارے میں بدل گیا ہے جو پائیدار فلاحی کام اور معاشرے پر اس کے اثر کے بارے میں رہنمائی کرتاہے۔

پچھلے سال TBHFنے دنیا کے 20سے زائد ممالک میں علاج معالجے،تعلیم اور ایمرجنسی امداد کی مد میں 15.8ملین ڈالرخرچ کیے جس سے ان ممالک کے سنگین بحرانوں کو حل کرنے میں مدد ملی۔

تصویر-  https://mma.prnewswire.com/media/1055501/The_Big_Heart_Foundation.jpg
لوگو –  https://mma.prnewswire.com/media/1055512/SIARA_Logo.jpg