‫2019 جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کی اشیاء کی ایکسپو اور سرمایہ کاری میلہ چین کے یونان کے کن مینگ میں منعقد

کن مینگ، چین، 17 جون، 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– 2019 جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کی اشیاء کی ایکسپو اور سرمایہ کاری میلہ (ایس ایس اے سی ای آئی ایف) چین کے صوبے یونان کے دارلخلافہ کن مینگ میں 12 جون 2019 کو منعقد ہوا۔

ایس ایس اے سی ای آئی ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق 74ممالک ، خطوں اور بین الاقوامی آرگنائزیشنز سے نمائش کار، نمائش کا حصہ تھے۔ مجموعی طور پر اندرون اور بیرون ملک سے3,348 کاروباری اداروں نے ایس ایس اے سی ای آئی ایف میں حصہ لیا، جن میں سے تقریبا نصف غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔

اس کا موضوع “مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک بہتر گیٹ وے اور پاور ہاؤس ” تھا ، ایس ایس اے سی ای آئی ایف 2019 کا تھیم ملک سری لنکا جبکہ اعزازی ملک کمبوڈیا تھا۔

17 پویلینوں کے ساتھ جو تقریبا 170,000 مربع میٹر کے علاقے کا احاطہ کر رہے ہیں، چھ بڑے نمائش زون بھی خاص طور پر پرکشش مقامات اور ایونٹس کی خصوصی تھیمز کو اجاگر کرنے کے لیے قائم کیے گئے ان میں جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا ، اوورسیز، قومی اور چین-جنوبی ایشیا ایکسپو شامل ہیں۔

پچھلے ایس ایس اے سی ای آئی ایف کے مقابلے میں پویلینوں نے بیلٹ اور روڈ سرمایہ کاری میں تعاون، سبز توانائی، اور قدرتی جنگلی مصنوعات پر پہلی مرتبہ توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ یونان صوبے سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی بھی نئے شروع ہونے والے زون میں نمائش کی گئی۔

ایس ایس اے سی ای آئی ایف کے پہلے دن بدھ سے باقاعدگی سے چین-جنوبی ایشیا ایکسپو سیکشن باضابطہ طور پر کام کر رہا ہے اور پورے سال کے لیے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا جہاں جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے روایتی خصوصی آلات اوراشیاء جن کی سی ایس اے پر نمائش کی گئی تھی مستقل میلے کے طور پر منعقد ہوگی۔ نیشنل پویلین اور فیچرڈ کموڈیٹی ایکسچینج پویلین کے حصے میں دو بڑے زون شامل تھے جو10,000 مربع میٹر کے علاقے کا احاطہ کرتے ہیں۔

ایس ایس اے سی ای آئی ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق ایس ایس اے سی ای آئی ایف 2019 کے دوران جو معاہدے طے ہوئے ان کا مجموعی تخمینہ 600 ارب یوآن (86.7 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ تھا۔

دیگر 14 سیریز اور سرگرمیاں بشمول تیسری چین- جنوبی ایشیا بزنس فورم، دوسری چین- جنوبی ایشیا تعاون فورم اور 7ویں چین- جنوبی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا تھنک ٹینک فورم بھی سات دن کی تقریب کے دوران منعقد کیے جائیں گے۔

ذریعہ: ایس ایس اے سی ای آئی ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی