‫HeiQ نے سی ایچ ٹی، جنٹیکس اور پیڈومینٹ کو “ویروبلاک” کی ملکیت کی پیشکش کرتے ہوئے کپڑے کی صنعت کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا

زیورخ، 30 اپریل، 2020/ پی آر نیوز وائر/– سوئزلینڈر کی کپڑے بنانے والی کمپنی HeiQ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کمپنیوں کو پراپرائٹری فارمولیشن ٹیکنالوجی HeiQ ویروبلاک NPJ03 کی پیشکش کر رہی ہے اور انہوں نے اسے عالمی وباء سے لڑنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

ٹیکسٹائل صنعت کو کورونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی کو آگے بڑھانے میں مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے HeiQ نے حال ہی میں HeiQ Viroblock NPJ03 لاونچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایک ثابت شدہ اینٹی مائکروبائل ٹیکسٹائل طریقہ علاج ہے اور یہ فیس ماسک کی جانچ میں انسانی کورونا وائرس (229E) کے خلاف منٹ میں وائرس سے متاثرہ افراد میں 99.99 فیصد سے زیادہ کمی لانے کی تاثیر ہے اور یہ 30 دفعہ دھونے تک چلتا ہے۔ اس کو لاؤنچ کرنے کے بعد سے کمپنی اپنی صنعتکاری کی چار سائٹوں میں یومیہ 145 ٹن کی اپنی اہلیت کا استعمال کر رہی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_9wuv7ky8/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

HeiQ کے گروپ سی ای او کارلو سنٹونز نے سی این این کے ساتھ اپنے انٹرویو میں عالمی وباء کے خلاف لڑائی میں بین الاقوامی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اثرات کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے HeiQ کی پراپرائٹری ٹیکنالوجی کےاستعمال پر بھی زور دیا ہے۔ HeiQ نے جب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مفت لائسنس کے ساتھ HeiQ ویروبلاک شیئر کرنے کی پیشکش کی ہے، ریگولیٹری تعمیل اور کارکردگی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے فارمولہ اور مینوفیکچرنگ پروٹوکول کو اس کی تیاری اور کاروباری بنانے کی اجازت دینے کا اشتراک کر رہے ہیں۔ لائسنس یافتہ کمپنیوں کو اپنے مستعمل کپڑوں کو لائسنس یافتہ فریق ثالث ٹیسٹنگ اداروں کے ساتھ جانچ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس کے اثرات اور معیار کی جانچ HeiQ کے معیار کے مطابق کی جاسکے۔ HeiQ ویروبلاک” ٹریڈ مارک کے استعمال کیلئے براہ راست HeiQ سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ سچے اور تعمیل کے دعووں کو یقینی بنایا جاسکے۔

HeiQ  گروپ کے سی ای او کارلو سنٹونز نے کہا کہ “ہمیں اب ایسے کپڑے تیار کرنے چاہئے جو مزید مرض زا ہوں۔ ٹیکسٹائل سے متعلق آلودگی اور ٹرانسمیشن کے خطرے اور رفتار کو کم کرنے کےلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو متحدہ طور پر کوشش کرتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا”، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت کو دوبارہ بحال کرنے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں نوکریوں کو برقرار رکھنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔

CHT Group ٹیکسٹائل گروپ کے نائب صدر رالف کٹانیک نے کہا کہ، “ہمیں لگتا ہے کہ سی ایچ ٹی کی ٹیکسٹائل مہارت اور پیداوار کی اہلیت کا بین الاقوامی سطح پر استعمال کرتے ہوئے اور ہماری پہنچ کو تیزی سے زائد ترین کرتے ہوئے ہم  ہیلتھ کیئر ورکرز اور ہماری انڈسٹری کے شراکت داروں کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں”۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_egpdha9h/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

JINTEX Group گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ جوانگ نے کہا، “ہم مشترکہ کاوشوں میں فیصلہ کن قدم اٹھانے میں اپنی قیادت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔”

امریکا میں واقع Piedmont Chemical Industries کے سی ای او رِک ولسن نے کہا، ” HeiQ نے اپنے شمال امریکی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کو سہارا دینے کیلئے پیڈمانٹ کیمیکل گروپ کو فہرست میں شامل کیا ہے۔

اس پریس ریلیز کا مکمل ورژن: https://heiq.com/news/

HeiQ  کے بارے میں

سوئس فڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی زیورخ (ای ٹی ایچ) سے علاحدہ ہونے کے بعد 2005 میں قائم کی گئی، HeiQ کپڑے کی اختراعات کی ایک بڑی کمپنی ہے اور کمپنی نے اج کی مارکیٹ میں کچھ انتہائی موثر، پائیدار اور اعلی پرفارمنس والی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی تخلیق کی ہے۔ HeiQ کا مقصد روزانہ مصنوعات میں بہتری لاتے ہوئے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ تین شعبوں-سائنسی تحقیق، مٹیریل کی صنعتکاری میں خصوصیات اور صارف کے مطابق برانڈنگ کی خصوصیات کا مجموعہ ہے- HeiQ امتیازی اور پائیدار ٹیکسٹائل مصنوعات بنانے اور فروخت کے مقام پر اضافہ شدہ قیمت کو حاصل کرنےکےلئے مثالی جدت طرازی کا ایک بہترین شراکت دار ہے۔ سالانہ 35’000 ٹن کی مجموعی صنعتکاری کی اہلیت والی HeiQ کمپنی امریکا، سوئزرلینڈ اور آسٹریلیا میں صنعتکاری کرتی ہے اس کے علاوہ اپنی امتیازی کیمیائی خصوصیات کی خدمات پوری دنیا کے 60 ممالک میں انجام دیتی ہے۔

سی ایچ ٹی کے بارے میں

سی ایچ ٹی گروپ خصوصی کیمیاء میں متوسط سائز کی بین الاقوامی کمپنی ہے، جو پوری دنیا میں ڈولپمینٹ، پروڈکشن اور سیلس میں فعال ہے۔ سی ایچ ٹی جرمنی GmbH کے گروپ کمپنیوں کا صدر دفتر ٹیوبنجین جرمنی میں واقع ہے، جو جو پائیدار کیمیائی مصنوعات اور پروسیس سالوشن پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ سی ایچ ٹی کا ٹیکسٹائل سالوشن معیار، کارجوئی ساتھ ہی شکل و صورت اور کپڑے کی طہارت کو بہتر کرتی ہے اور ان کی صنعتکاری کے عمل کو مستحسن کرنے کا کام انجام دیتی ہے۔ مکمل گروپ کی طاقت کو مزید جدید مصنوعات کے ذریعہ، کاموں یا پروسیس کو مستقل طور پر تیار کیا جاتا ہے اور سائنس اور خدمات کے حل کے اندر وسیع فنی مدد کی پیشکش کی جاتی ہے۔ ڈولپمینٹ اور ایپلی کیشن تکنیک کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیباریٹریز میں انتہائی تعلیم یافتہ ماہرین کام کرتے ہیں تاکہ تازہ ترین تقاضوں کی تکمیل کیلئے نئے نئے خیالات اور سالوشن کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ سی ایچ ٹی گروپ اپنی پیداوار اور فروختگی مقامات کے ساتھ ساتھ 25 سے زائد ممالک میں نمائندگی کرتی ہے اور پوری دنیا میں اس کے 2,200 ملازمین ہیں۔

جنٹیکس کے بارے میں

جنٹیکس کارپوریشن لمیٹیڈ ایک تائیوانی سپلائر اور کیمیائی ایڈیٹیوس انڈسٹری ہے۔ جنٹیکس گروپ انتہائی اعلی معیاری ٹیکسٹائل معاون، چمڑا معاون، ٹیکسٹائل ویسٹ واٹر ٹریٹمینٹ، واٹر کیمیکل، پائیدار کیمیکل، ڈائنگ پروسیس مستحسن کاری، فنشنگ ایجنٹس اور پی ایف سی سے پاک آبی مخالف تکنیک کی پیشکش کر رہی ہے۔ یہ ایک زیڈ ڈی ایچ سی معاون کنندہ اور بلیسنگ® سسٹم 1978 سے پارٹنر ہے، دونوں اڈوانس ٹیکنالوجی اور 40 سال کا تجربہ ہے، جنٹیکس گروپ ہمیشہ ایک گاہک کے مطالبہ کو پورا کرنے کو یقینی بناتی ہے۔

 پیڈمانٹ کے بارے میں

پیڈمینٹ کیمیکل انڈسٹریز پیڈمینٹ کیمیکل انڈسٹریز ان کی ایک ذیلی انڈسٹری ہے، دونوں کے مالک ایک ہی ہیں اور کیمیائی صنعتکار کے ذریعہ چلائی جاتی ہے جس کا صدر دفتر ہائی پوائنٹ این سی میں واقع ہے جس کی بنیاد 1938 میں ڈالی گئی تھی تاکہ مقامی ٹیکسٹائل صنعت کو سہارا دیا جاسکے۔ اس کے بعد سے کارپوریشن نے 5 الگ الگ پروڈکشن سائٹ نارتھ کیرولینا، ساؤتھ کیرولینا اور ٹینیسی میں اضافی صنعتکاری شراکت داروں کے ساتھ کیربیائی، سنٹرل امریکا اور ایشیاء میں قائم کی ہے۔

فوٹو- https://mma.prnewswire.com/media/1161600/HeiQ_Materials_AG.jpg
لوگو- https://mma.prnewswire.com/media/1134330/HeiQ_Materials_Logo.jpg

رابطہ کی تفصیلات

HeiQ مٹیریل اے جی

روئسٹریس 12
8952 شیلرین (زیورخ) سوئزر لینڈ www.heiq.com

کوئی کوان لیم چیف مارکیٹنگ افسر

فون:- 82 68 250 56 41+
ای میل: hoikwan.lam@heiq.com