PR Distribution Service » Pakistan 2018-09-06 16:54:46

Yili Nutrition 2020 Donation Ceremony

ییلی نیوٹریشن 2020 عطیہ کی تقریب

بیجنگ 5 ستمبر 2018 پی آر نیوز وار/– چین کے صوبے سیچوان، لیانگ شن میں 5 ستمبر کو  “ییلی نیو ٹریشن 2020” کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد غریب علاقوں میں بسنے والے افراد میں غذائی قلت کو دورکرنا ہے ۔پروگرام کا مقصد اقوام متحدہ کے “غربت اور بھوک مٹاؤ” ایس ڈی جیزکی روشنی میں معاشرے کے ایسے تمام طبقات کو صحت اور تعلیم کی بنیاد ی سہولیات مہیا کر نا ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق 2017 کے اختتام تک، ییلی نیوٹریشن 2020کے تحت 12ملین یوآن مالیت کے  4اعشاریہ 8ملین اسٹوڈنٹ دودھ کے ڈبے چین کے صوبوں کےقریباً ایک تہائی حصے میں تقسیم کئے گئےجن سے پسماندہ علاقوں کے باسی  120000طالبعلموں کی مدد کی گئی ۔ ملک فار اسٹوڈنٹ کے منصوبے  کو 2018 میں ملک بھر میں وسیع کر تے ہو ئے 21ملین یو آن کی امداد سے چین کے 25صوبوں، 130شہروں اور قصبوں کے 12 ہزار اسکولوں میں پسماندہ علاقوں کے  نوجوان طالبعلموں میں صحت اور غذاء کے معیار کو بہتر بنایا جا ئے گا ۔ دریں اثنا، “ییلی نیوٹریشن 2020” منصوبہ بچوں کے دودھ پاؤڈر کی فراہمی، ہیلتھ کیئرکارکنوں اور ماؤں کے لئے لیانگشان کے  علاقے میں سائنسی طریقے سے دودھ پلانے کےشعورکو فروغ دینے کے لئے عوامی لیکچرز منعقد کرکے ماؤں کے ذریعے بچوں میں ایڈز کی منتقلی کی روک تھام کے پروگرام کی مدد کرتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق منصوبہ ملک کے 100سے زائد  ضلعی اسپتالوں، 700کے قریب دیہی کلینکس، اور جینیانگ، پاج اور یوگی جیسے علاقوں کے 2000ہیلتھ ورکرز، 1000 ڈاکٹرز اور ماؤں کو فائدہ پہنچائےگا۔

حکمت عملی کی بہتری کے بعد، پروجیکٹ مستقبل میں غربت کے خاتمہ کے ہدف کو اسپیشل گروپس بشمول شیر خواربچوں، یتیموں، معذور افراد، بزرگ شہریوں اور شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں تک وسعت  دے گا ۔  اس کے ساتھ  ایسے پیشہ ورانہ  مدد کے طریقہ کار کی تلاش جاری رہے گی جو صحت اور تعلیم کی صنعتوں کے ساتھ یکجا کر سکیں۔

Site of Yili Nutrition 2020

سائٹ برائے ییلی نیوٹریشن 2020

ییلی چین کے سب سے بڑی ڈیری کمپنی ہے۔ رابو بینک نیدر لینڈ  کی جاری کردہ “دنیا کے ٹاپ 20 ڈیری پروڈیوسرز”  کے مطابق  ییلی گروپ  ایشیا کی بھی نمبر 1 کمپنی  ہے جس کا شمار دنیا کے صف اوّل کے ڈیری پروڈیوسرز میں ہوتا ہے۔

“معاشی اقدارتجارتی دولت سے زیادہ اہم ہے”  یہی ییلی کا  سماجی ذمہ داری کا نظریہ ہے ۔ اس نظریہ کے سبب ییلی نے بہترین نتائج  اور کامیابی حاصل کی، اور تین  “اوّل” تخلیق کیے: یو ین جی سی میں شامل ہونے والی اوّلین چائیز فوڈکمپنی؛ اوّل ورلڈ انٹگریٹڈلی شئیرنگ ہیلتھ (ڈبلیو آئی ایس ایچ)سسٹم اور اوّلین ڈیری کمپنی جو اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز پر عمل در آمد کرتی ہے۔

مزید یہ کہ ییلی اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز کو مستقبل قریب میں مواقع کے ذریعے لاگو کرےگی۔

تصویر:  https://photos.prnasia.com/prnh/20180905/2228585-1-a
تصویر:  https://photos.prnasia.com/prnh/20180905/2228585-1-b