سی آر آئی گروپ کا آئی اے ایس سے منظور انسداد رشوت کا سر ٹیفیکیشن پروگرام

ISO 37001:2016 کا معیار دنیا بھر کر ایک سو ساٹھ سے زائد ممالک میں تسلیم کیا گیا اور زیر عمل ہے۔

لندن 15جنوری 2019 /پی آر نیوز وائر /– کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انوسٹٹیگیشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بنیاد پر انٹر نیشنل اکریڈیٹیشن سروس (آئی اے ایس) نے آئی ایس او 37001:2016انسدادرشوت معیار کے انتظام کے لئے اس کی سرٹیفیکیشن خدمات کی منظوری دے دی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_2as0f0d4/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

آئی اے ایس ایک غیر منافع بخش، عوامی فلاحی کاپوریشن ہے جو1975سے سرٹیفیکیشن خدمات فراہم کررہی ہے۔ آئی اے ایس ایک وسیع پیمانے پر کمپنیوں اور تنظیموں کو منظوری دیتا ہے جن میں سرکاری ادارے ، تجارتی کاروبار اور پیشہ ورانہ اتحاد (ایسوسی ایشنز) شامل ہیں۔

آئی اے ایس کا منظوری کا پروگرام تسلیم شدہ قومی اور بین الاقوامی معیار کی بنیاد پر کام کرتا ہے جو اس کی منظوری کو ملکی اور/ یا عالمی طور پر تسلیم کیے جانے کو یقینی بناتا ہے۔ ”سی آر آئی کا اطلاق آئی ایس او /آئی ای او17021- 1:2015 اور آئی اے ایس کے طریقہ کار کے قوانین کے تحت ہوتا ہے۔“ آئی اے ایس اپنے ایک بیان میں کہتا ہے۔ ”تصدیق کی سفارش  آئی اے ایس کی اصلاحی اقدامات کی قبولیت کے ساتھ سی اے آرز اور اندراج کے حل کے تابع دینے کے لئے دی جاتی ہے”۔

کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن لمیٹڈ بھی ایمریٹس انٹرنیشنل ایکریڈیٹیشن سینٹر۔ای آئی اے سی کی طرف سے منظور شدہ ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی منظوری ہے جسے ایک سرٹیفیکیشن ادارے کو نوازا گیا ہے، جو عالمی انسداد رشوت اور انسداد بدعنوانی و خطرہ اور تعمیل کے معیار میں ماہر ہے۔

سی آر آئی گروپ کے سی ای او ظفر انجم کہتے ہیں کہ آئی ایس او 37001 سرٹیفیکیشن اداروں کو انسداد رشوت اور انسداد بدعنوانی کے لئے اپنے اندرونی نظام قائم کرنے، انھیں منظم کرنے اور برقرار رکھنے اور اس کو وسعت دینے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن لمیٹڈ کو “آئی اے ایس سے منظوری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، کیونکہ یہ امریکہ کے منظوری دینے والے اداروں میں سر فہرست ہے” ۔

“آئی اے ایس بامقصد ثبوت فراہم کرتاہے جن پر ایک تنظیم اخلاقی، قانونی اور تکنیکی معیار کی اعلیٰ سطح پر کام کرتی ہے۔”  انجم نےمزید کہا ” بالکل یہی ہے  جہاں آئی ایس او 37001 فٹ ہوتا ہے– رشوت اور بدعنوانی سے اداروں کی حفاظت میں مدد دینے میں۔”

اے بی اے سی سرٹیفیکیشن

سی آر آئی گروپ خطرے ،تعمیل اور انسداد کرپشن کے انتظام کے نظام میں عالمی طور پر سرفہرست ہے۔ 2016میں کمپنی نے اپنا اینٹی برائبری اینٹی کرپشن سینٹر آف ایکسی لینس (اے بی اے سی(ر) ) شروع کرکے ایک آزادسند فراہم کرنے والا ادارہ قائم کیا جو انسداد رشوت منیجمنٹ سسٹم کے لئے اس کے تھری پی آر ایم ۔ کوالیفائیڈ (ٹی ایم) اور اے بی اے سی ۔ سرٹیفائیڈ (ٹی ایم) کے پروگرامز کے تحت تربیت اور سند فراہم کررہا ہے۔

اے بی اے سی(ر) سی او ای (ABACGroup.com)   مصدقہ اخلاقیات اورتعمیل کے ماہرین، اہل و ماہر آڈیٹر، مالی اور کارپوریٹ تحقیق کار، دھوکہ دہی کی جانچ کے سند یافتہ ماہرین ، فارنسک تجزیہ کار اور اکاؤنٹنٹ کے اپنے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتا ہے۔

سی آر آئی گروپ کے بارے میں

سی آر آئی گروپ نے 1990 سے انشورنس کی دھوکہ دہی کی تحقیقات، ملازم کے پس منظر کی جانچ، مناسب تحقیقاتی دیکھ بھال، تیسرےفریق کی جانب سے خطرے کے انتظام، تعمیل اور دیگر پیشہ ورانہ تحقیقات کی خدمات فراہم کرتے ہوئے کاروباری اداروں کو دھوکہ دہی اور بدعنوانی سے بچایا ہے۔

سی آر آئی گروپ سے رابطہ کے لئے

ظفر انجم،
گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر
کارپوریٹ ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن لمیٹڈ
5، ہاربر ایکسچینج اسکوائر
جنوبی کواے، لندن E14 9GE، یونائیٹڈ کنگڈم
M: +44 (0)7588 454959

لوگو-   https://mma.prnewswire.com/media/431851/Corporate_Research_and_Investigations_Logo.jpg