عالمی اسٹارٹ اپ مقابلے شی لوز ٹیک نے ایشیا کے لیے پہلے جینڈر-لینس فنڈ کا اجراء کردیا

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180917/2239750-1

شی لوز ٹیک 2018ء عالمی اسٹارٹ اپ مقابلہ اور بین الاقوامی کانفرنس

بیجنگ، 18 ستمبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا بھر سے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کے بانی، پیشہ ور افراد اور سرمایہ کار دنیا کے سب سے بڑے زنانہ اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ مقابلے شی لوز ٹیک 2018ء کے لیے بیجنگ میں آگئے۔

https://photos.prnasia.com/prnvar/20180917/2239750-1

رواں سال “مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز” کے موضوع کے ساتھ یہ کانفرنس شی لوز ٹیک کی شریک بانی اور سی ای او ورجینیا ٹین کے اولین جینڈر-لینس وی سی برائے ایشیا تیجا وینچرز کے اجراء کے ساتھ شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ “تیجا وینچرز خواتین کی زیر قیادت اور خواتین پر اثر رکھنے والے کاروباروں میں سرمایہ کاری سے وابستہ ہے، بالخصوص انکیوبیٹنگ ٹیکنالوجی میں جو عورتوں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔ ہم نے مالیاتی خدمات، آن لائن-سے-آف لائن کھپت، تعلیم اور صحت عامہ کے شعبوں میں زبردست مواقع دیکھے۔”

لیسلی گوہ، ورلڈ بینک گروپ کی اولین سی ٹی او، نے خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے پر کلیدی خطاب کیا۔ ان کا ذاتی مقصد ٹیکنالوجی کو ایک مساوی گُر کے طور پر استعمال کرنا اور ترقی پذیر دنیا میں خواتین کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔ انہوں نے “تبدیلی کو دلیری کے ساتھ قبول کرنے اور نئے مواقع کی مسلسل کھوج” کرنے پر عورتوں کی حوصلہ افزائی کی۔

چین چوتھے صنعتی انقلاب میں عالمی رہنما بننے کی اپنی کوششوں کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کو مرکزی ستون بنا چکا ہے۔ لن ڈائی، سینس ٹائم پروڈکٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ٹریسی چینگ، فنانشل ٹائمز چائنا پبلشر، نے دنیا کی سب سے قابل قدر مصنوعی ذہانت کمپنی سینس ٹائم کی تعمیر پر اظہار خیال کیا۔ ایک پینل نے “مستقبل میں سرمایہ کاری” کے موضوع پر، جو سیکوئیا، فوسن، ہاربر ویسٹ اور جے آر آر کرپٹو سے معروف خواتین سرمایہ کاروں پر مشتمل تھا، چینی مارکیٹ میں ترقی کے مواقع، آئندہ “سرمایہ سرما” کے امکان اور سرمایہ کاری کی صنعت میں بحیثیت عورت درپیش فوائد/چیلنجز پر اپنے خیالات پیش کیے۔ مصنوعی ذہانت اور بلاک چین پر مزید سیشنز نے واضح کیا کہ چین میں خواتین کاروباری منتظمین کس طرح ماحول کو تبدیل کر رہی ہیں۔

کانفرنس کا عروج شی لوز ٹیک 2018ء گلوبل اسٹارٹ اپ مقابلوں کے فائنلز کے ساتھ آیا۔ 12 ممالک کے اسٹارٹ اپس میں سے کینیڈا کے آبی معیار کا تجزیہ کرنے والے اسٹارٹ اپ فریڈسینس نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ چین کی ہیلتھ مانیٹرنگ ڈیوائس میرا دوسرے نمبر پر آئی، اور اسرائیل کی روبوٹک ویل چیئر ری سمیٹری اور سنگاپور کی 4ڈی اے آئی امیجنگ ٹیکنالوجی ڈی اوپٹرون تیسرے نمبر پر رہی۔ شی لوز ٹیک خواتین کے لیے ٹیکنالوجی اور خواتین کی جانب سے ٹیکنالوجی کو انکیوبیٹ اور سرمایہ دینے کے لیے عالمی وسائل فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔ ہماری نظریں 2019ء میں زیادہ عالمی مقامات تک پھیلنے اور انٹریپرینیورشپ، سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی کامیابیوں اور جدت طرازی کو سامنے لانے پر مرکوز ہوں گی۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180917/2239750-1