مکاوٗ ایس اے آر کے پانچویں دور حکومت کا پہلا پروجیکٹ جی پی ایچ ایل انٹرنیشنل کا ہیڈ کوارٹرزمکاوٗمیں قائم

گوانگژو، چین، 7 جنوری، 2020 /ژن ہوا ,ایشیا نیٹ /۔۔ سال 2020 کے آغاز نے گوانگ ڈونگ اور مکاؤ کے مابین تعاون کو فروغ دینے والے اہم منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔ 3جنوری کو گوانگژو فارما سوٹیکل گروپ(مکاوٗ(انٹرنیشل ڈیولپمنٹ کمپنی۔ لمیٹیڈ)جسے آگے “کمپنی “کہا جائےگا)مکاوٗ میں قائم کی گئی تھی۔ مکاوٗ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹیو ہو لٹ سنگ نے کمپنی کی صنعتی توسیع اور ایک تحریک نو، اوراس طریقے سے مکاوٗمیں متنوع معاشی ترقی  میں اس کے کردار پر ایک مبارکبادی خط لکھا۔

یہ کمپنی گوانگژو فارما سوٹیکل ہولڈ نگز لمیٹیڈ (جی پی ایچ ایل) نےگوانگڈانگ کی مکاوٗ میں سرکردہ کاروباری تنظیم  گوانگڈانگ نیمیو گروپ، اورمکاوٗ کی کاروباری تنظیم ٹرو پوائنٹ گلوبل لمیٹیڈ  کے تعاون سے قائم کی گئی۔ جی پی ایچ ایل کے بین الاقوامی کاروبار کے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے قائم، یہ جنوب مشرقی ایشیاء اور پرتگالی بولنے والے ممالک کا احاطہ کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ – مکاؤ گریٹر بے ایریا میں برتری حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی مسابقت کے ساتھ ایک نئی شرح نمو کا مرکز ہونے کا عزم رکھتا ہے۔ اس کا مقصد علاقے میں فارما سوٹیکل تعاون کو مزید گہراکرنا ہے اورمکاوٗ کی متنوع معاشی ترقی کومناسب فروغ دیناہےاور جی پی ایچ ایل کی بین الاقوامی خاکہ بندی کی رفتار میں تیزی لانا ہے۔

جی پی ایچ ایل کے چیئر مین، لی چیوآن، کا کہناتھا کہ شراکت داری کمپنی کے ڈھانچے پر حق رکھتی ہے، جبکہ گوانگڈانگ اور مکاوٗ دونوں  سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی باہمی ترقی کے لیے اپنا کردار کرنے سے، مقامی روزگار کے فروغ میں فائدہ ہوگا اورمکاوٗ میں صنعتوں میں متنوع ترقی ہوگی۔

منصوبہ بندی کے حساب سے، مکاوٗ میں چی پی ایچ ایل کا بین الاقوامی ہیڈ کوارٹرز “ایک ملک، دو نظام “، ”یک کمپنی ،  دو مقامات”اور “ایک چیز، دو فروخت کرنے والے بازار”کی رہنما اصولوں  کے تحت صنعتی اتحاد کے قیام کو  فروغ دے گا۔ “دو نظام ” ادارہ جاتی قوتوں کے ساتھ جی پی ایچ ایل کی جاری عالمی حکمت عملی کو تیز کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ گوانگژو میں اپنے بیس کے اندر،  اورمکاوٗ میں اپنے بین الاقوامی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے، یہ ان “دو مقامات” میں اچھے طریقے سے وسائل کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ یہ جی پی ایچ ایل کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کا موقع دے گا۔

جی پی ایچ ایل نےمکاوٗ میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں “1-2-4-6” کی حکمت عملی مرتب کی ہے،  جس میں ایک مشن،  دو ٹارگٹ، چارپہلو، چھ اقدامات شامل ہیں۔ مقصد یہ ہے کہ مقامی روایتی چینی ادویات(TCM)صنعت کو سہولت اور جدت دے کر مکاوٗ کی متناسب اور مختلف سمتوں میں پھیلی معیشیت کو سہارا دیا جائے۔ کمپنی کے دو اہداف ہیں کہ مکاوٗ کو ایک بین الاقوامی معیار کا فارما سوٹیکل بیس بنایا جائے، اور مکاوٗ اور (ہینگن) میں اربوں یوآن کی صنعت کو پھیلانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے چار پہلووٗں کو دیکھا جائے، جن میں تجارتی نشاندہی، ٹیکنالوجی،  ثقافت، اور تجربات شامل ہیں ؛ چھ اقدامات، پروڈکٹ لائنز، آپریشن، حکمت عملی، چینلز، صنعتی سلسلے اور موضوعات ترتیب دیتے ہوئے کیے جائیں گے۔

اپنے بین الاقوامی ہیڈ کوارٹر کی مستقبل کی ترقی کے لیے، جی پی ایچ ایل نے ٹی سی ایم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک آف کو-آپریشن بٹوین گوانگڈانگ اینڈ مکاوٗ (جی ایم ٹی سی ایم پارک) میں گوانگژو فارما سوٹیکل (ہینگن)میڈیسن انڈسٹریل پارک۔ کمپنی ۔ لمیٹیڈ بھی بنایاہے، جو فارما سوٹیکل آر اینڈ ڈی اور صنعتکاری کے لیے ایک پلیٹ فارم کی خدمات دے گا، اسے کے ساتھ یہ نئے پراجیکٹس بھی متعارف کرائے گاجن میں آر اینڈ ڈی، فارما سوٹیکل سپلائی چین، چینی ادویات کشید کرنے کا عمل شامل ہیں، جو جی پی ایچ ایل کو ایک عالمی سطح کی کاروباری تنظیم میں بدلنے میں مدد دے گا۔

ذریعہ:گوانگژو فارما سوٹیکل گروپ(مکاوٗ)انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کمپنی۔ لیمیٹیڈ۔

منسلک  تصویری رابطہ: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=355038