چانگ کنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا ثقافتی کہانیوں کے ساتھ توجہ حاصل کر رہا ہے

چانگ کنگ، چین، 2 جولائی 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– چانگ کنگ ٹی وی نے لائق تحسین ویڈیو “آزاد لیانگ جیانگ، مستقبل کا شہر” 24 جون کو نشر کی جس میں لیانگ جیانگ نیو ایریا میں ثقافت اور سیاحت کے وسائل کو متعارف کرانے کی کوشش کی گئی۔ ثقافتی اور تاریخی کہانیوں اور خوبصورت زمینی مناظر کی تصاویر یکجا کرکے یہ ٹی وی پروگرام ” یاد ماضی” (نوسٹیلجیا) کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور اندرونی خطہ کی، اصلاحی، اختراعی اور لیانگ جیانگ نیو ایریا میں جاری عالمی اور ذہانت کی جدوجہد کی کہانی بیان کرتا ہے۔

“میرا نوسٹیلجیا میری ماں اور مجھے جوڑنے والا ایک چھوٹا نقش تھا” یہ ایک مشہور شاعر یو گوانگ ژونگ کی نظم کا اقتباس ہے جنھوں نے جاپانی حملے کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ کے دوران چانگ کنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کے قصبے جس کا نام یولائی تھا میں واقع اسکول سے سات سال تک تعلیم حاصل کی ۔ 1971 میں یو نے اپنے وطن کے لیے اپنی خواہشات کو نوسٹیلجیا میں تبدیل کردیا، ایک نظم تائیوان آبنائے کے دونوں جانب مشہور ہے اور ساری دنیا میں چینی لوگوں کے لئے بہت دلگداز ہے۔

چین کی کہانیاں بیان کرکے عالمی سیاحتی مقام کی تعمیر کے لیے مہم چانگ کنگ کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ بحث و مباحثہ کی ٹرانسمیشن کے ذریعے مقامی ثقافتی سیاحت کے وسائل اور ترقیاتی حکمت عملی ایک فصیح انداز میں بیان کی جارہی ہے جو تیزی کے ساتھ ایک مقبول موضوع بن گیاہے۔

چانگ کنگ اور یہاں تک کہ چین میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے علاقوں میں سے ایک چانگ کنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا ایک قومی سطح کا نیا علاقہ ہے جو ایک جدید شہر اور ایک مقبول قدرتی مقام ہے۔ سینیئر مقامی افسر دوانگ چنگ گینگ جو نیو ایریا کے انتظامی نظم و نسق کی نگرانی کرتے ہیں، پروگرام کی شوٹنگ ، ڈبنگ اور قصہ گوئی میں حصہ لیتے ہیں۔ وہ مقامی اسمارٹ  پروجیکٹس کے ساتھ جیسے کہ بغیر ڈرائیورز کی گاڑیاں، چہرے کی شناخت کے نظام، سروس روبوٹس اور چانگ کنگ کے ہیپی ویلا میں 120 میٹر اونچے تفریحی وہیل میں نیو ایریا کے فروغ سے منسلک رہتے ہیں۔ مختصر ویڈیو کلپ آن لائن پھیل گئی اور اس نے خطے کے لیے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو بڑھایا ۔ یہ علاقہ عالمی مرکز نگاہ میں تبدیل ہوگیا، ویڈیو ریلیز ہونے کے ایک دن کے بعد “پسندیدگی” کی تعداد ایک ملین سے زائد اور پڑھنے والوں کی تعداد 20 ملین سے زیادہ ہوگئی۔

شہر کے تاریخی اور ثقافتی وسائل اور فلسفوں کو کھوجنے اور اس کی خوبصورت زمینی مناظر اور بھرپور ثقافت کی نمائش کرنے کی کوشش کے بطور مقامی ثقافت اور مناظر کو متعارف کرانے کے لئے مقامی حکام کی حوصلہ افزائی کے لیے چانگ کنگ نے 25 مارچ کو ڈیڑھ سالہ ثقافتی سیاحتی سفر کے فروغ کی مہم کا آغاز کیا۔

موبائل پلیٹ فارم کا ڈیٹا جیسا کہ دویین ظاہر کرتا ہے کہ چانگ کنگ کی جانب آن لائن توجہ بڑھی ہے اور اس سال اس میں گزشتہ کی نسبت پانچ گنا اضافہ ہوا اور نمائش کئی بلین سے زیادہ سے بڑھی ہے۔

عالمی سرمایہ کاروں کے لئے توجہ کے حامل علاقے کے طور پر چانگ کنگ لیانگ جیانگ تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے اور 2010 میں اپنے قیام سے اب تک 1.4 ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری حاصل کرچکا ہے۔ حالیہ سالوں میں ثقافتی سیاحت ایک اہم سیکٹر کے طور پر تیزی سے بڑھی ہے ۔ ہیپی ویلی کا آغاز گزشتہ سال  ہوا ہے جس نے 2 ملین سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جب کہ لیانگ جیانگ مووی سٹی نے دو سال میں 10 ملین سیاح کو متوجہ کیا اور ایک مقبول مقامی پرفضا مقام بنتی جا رہی ہے۔ چانگ کنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا نے گزشتہ سال سالانہ 44.857 یو آن سیاحتی آمدنی کے ساتھ 32.42 ملین سیاحوں کو خوش آمدید کہا۔

ذریعہ: چانگ کنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کی انتظامی کمیٹی