ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے پابندیوں کے کھولنے کا معیار طےکردیا

Boao Lecheng pilot zone

3 اپریل ، 2020 کو لی گئی فضائی تصویر جنوبی چین کے صوبہ ہینان میں بین الاقوامی طبی سیاحت کے ہینان کے بوائو لیچینگ پائلٹ زون کا نظارہ دکھا رہی ہے۔

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ — تین ماہ قبل چینی حکام کے ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کے بعد اس بندرگاہ کی تعمیر نے رفتار پکڑ لی ہے، جس میں عالمی وباء  COVID-19  کے موجودگی میں پابندیاں کھولنے کے بارے میں چین کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

تائیدی پالیسی مراعات کے ساتھ، ہینان غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروباری اداروں کی مقبول منزل بن رہی ہے۔

آزاد تجارتی بندرگاہ میں اب تک، مجموعی طور پر 94 بڑے منصوبے لائے گئے ہیں جن میں 20 غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے شامل ہیں، جو سیاحت ، جدید سروس اور ہائی ٹیک صنعتوں جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

ہینان بین الاقوامی اقتصادی ترقی بیورو کے ڈائریکٹر ہان شینگجیان نے کہا، “ان منصوبوں کے آغاز سے نہ صرف آزاد تجارتی بندرگاہ بلکہ عالمی سرمایہ کاروں میں بھی نیا اضافہ ہوگا۔

3 ستمبر کو، ہینان کے ریزورٹ شہر سانیا میں ڈیوٹی فری شاپ میں تین روزہ پروموشنل پروگرام کے آخری دن، چو یادونگ نے دکان میں جلدی جلدی آگے پیچھے گھومتے ہوئے، اپنے رشتہ داروں کے لئے اسکن کیئر پروڈکٹس اور میک اپ کی چیزیں سستی حاصل کرلیں۔

یکم جولائی سے، ہینان نے اپنا سالانہ ٹیکس فری شاپنگ کوٹہ 30,000 یوآن (تقریبا 4,389 امریکی ڈالر) سے بڑھا کر 100,000 یوآن فی شخص کردیا ہے۔�

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ہینان میں چار آف شور ڈیوٹی فری شاپوں کی فروخت، یکم جولائی سے 18 اگست تک، روزانہ اوسطاً  100 ملین یوآن کے کاروبار کے ساتھ  5 ارب یوآن سے سر فہرست رہی، جو 250 فیصد سال بہ سال اضافہ ہے۔

بین الاقوامی طبی سیاحت سے متعلق کاروبار اور خدمات کی ملک کی ترقی کے لئے سرگرداں ایک پلیٹ فارم، بائو لیچینگ پائلٹ زون  نے 2 اگست کو ایک خصوصی قسم کے ڈرگ انشورینس کا آغاز کردیا ہے۔

اس میں دنیا بھر سے 35 عمومی کینسروں کے لئے انسداد کینسر کی 70 دوائیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں 49 وہ اقسام شامل ہیں جنہیں ابھی تک چینی سرزمین کی مارکیٹ میں فروخت کے لئے منظور کیا جانا باقی ہے۔ ہینان کے رہائشیوں کے لئے سالانہ پریمیم صرف 29 یوآن فی شخص ہے، جبکہ یہ انشورنس 10 لاکھ یوآن لاگت تک کی ادویات کا احاطہ کرتی ہے۔

پائلٹ زون انتظامیہ کے ایک عہدیدار، یان لوکائی نے کہا کہ آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر میں ایک جدت کے طور پر، انشورنس ہینان کے باشندوں کو پالیسی منافع شیئر کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ہینان کے پارٹی سکریٹری لیو سگوئی نے کہا، “ہینان عوام کی مرکزیت کے ساتھ آزاد تجارتی بندرگاہ بنا رہا ہے، جس سے نہ صرف ہینان کے لوگوں کو خوشی کا ایک مضبوط احساس حاصل ہوگا، بلکہ وہ ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے کاروباری اداروں اور ہنرمند کارکنوں کے ساتھ ترقی کے مواقع بھی شیئر کرے گا۔”

منسلکہ تصویری روابط:
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=371454