‫ایم جی آئی ڈی نے “سرٹیفائیڈ اگینسٹ فراڈ” سیل کا ٹیگ حاصل کرلیا

لاس اینجلس، 20 دسمبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– نیٹِو ایڈورٹائزنگ میں اوّلین عالمی ادارے ایم جی آئی ڈی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرسٹ وردی اکاؤنٹیبلٹی گروپ (ٹی اے جے) نے ایم جی آئی ڈی کو “سرٹیفائیڈ اگینسٹ فراڈ” ٹیگ کی مہر عطا کردی ہے، جو ڈجیٹل ایڈورٹائزنگ سپلائی چَین میں جعلی ٹریفک کا مقابلہ کرنے کے لیے پروگرام کی مطلوبہ کڑی شرائط پوری کرنے کے ساتھ ایم جی آئی ڈی کی مطابقت کو بھی تسلیم کر رہی ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_smaze3qx/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

(لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/772886/MGID_Logo.jpg)

امریکن ایسوسی ایشن آف ایڈورٹائزنگ ایجنسیز (4ایز)، ایسوسی ایشن آف نیشنل ایڈورٹائزرز (اے این اے) اور انٹرایکٹِو ایڈورٹائزنگ بیورو (آئی اے بی) کی جانب سے بنایا گیا یہ ٹیگ مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف اور ڈجیٹل ایڈورٹائزنگ کی صنعت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کے لیے رہنما عالمی سرٹیفکیشن پروگرام ہے۔ فراڈ کے خلاف مستند رہنما ہدایات پر پورا اترنے والے اداروں کو سرٹیفائیڈ اگینسٹ فراڈ کی مہر دی جاتی ہے، جو فراڈ سے نمٹنے کے لیے اپنی وابستگی کے اظہار کے لیے عام استعمال کی جا سکتی ہے۔

ایم جی آئی ڈی کے سی ای او سرگئی ڈینیسینکو نے کہا کہ “فراڈ ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے 2 سال پہلے کے مقابلے میں اب ایک مشتہر کو 100 نتائج پانے کے لیے 20 فیصد زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اپنا ایک ملکیتی اینٹی-فراڈ سسٹم بنایا ہے جو ہمارے لیے 96 فیصد اصل انسانی ٹریفک فراہم کرنا ممکن بناتا ہے۔ ہم نے اس منصوبے میں بہت محنت کی ہے اور ہمیں بہت فخر ہے کہ ٹی اے جی نے فراڈ ٹریفک سے نمٹنے اور معیاری اشتہاری نتائج فراہم کرنے کے لیے ایم جی آئی ڈی کی وابستگی کو تسلیم کیا،” انہوں نے مزید کہا۔

“کامیابی کے ساتھ فراڈ سے نمٹنے کے لیے ہماری صنعت کو ایسے فراڈیوں اور مجرموں کو رقوم کی ترسیل روکنے کے لیے اعلیٰ معیارات کی قبولیت کی خاطر یکجا ہونا ہوگا،” ریچل نائسوینڈر تھامس، ٹی اے جی کی ایس وی پی برائے آپریشنز اینڈ پالیسی نے کہا۔ “ہم ٹیگ کی ‘سرٹیفائیڈ اگینسٹ فراڈ’ مہر وصول کرنے والوں میں ایم جی آئی کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش ہیں، اور ہماری نظریں دھوکے سے پاک، شفاف اور برانڈ-محفوظ اشتہاری ماحول بنانے کے لیے ایم جی آئی ڈی کے ساتھ کام کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔”

ایم جی آئی ڈی کے بارے میں

ایم جی آئی ڈی نیٹِو ایڈورٹائزنگ میں ایک رہنما عالمی ادارہ ہے۔ 2008ء میں اپنے قیام سے اب تک کمپنی معروف کونٹینٹ ڈسکوری پلیٹ فارم بن چکی ہے جس نے ماہانہ 165 ارب حوالوں کے ساتھ 850 ملین یونیک قارئین کو ہدف بنایا۔

ایم جی آئی ڈی پبلشرز کو اپنی سائٹس پر صارفین برقرار رکھنے اور اپنے ٹریفک سے کمانے؛ برانڈ مارکیٹرز اور ایڈورٹائزرز کو خصوصی کونٹینٹ حوالوں سے اپنےحاضرین کو ہدف بنانے میں مدد دیتا اور نتیجتاً نیٹِو ایڈورٹائزنگ کے نظام کے ذریعے تمام شرکاء کو کمانے کی تحریک دیتا ہے۔

ذریعہ: ایم جی آئی ڈی