‫بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ 127ویں کینٹون فیئر کے شرکت کرنے والوں کے لیے فائدے کے نئے مواقع لایا

گوانگژو،چین،22 جون،2020/پی آر نیوزوائر/–چین کے برآمدات اور درآمدات کا جاری 127ویں )کینٹون فیئر(جو کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ )بی آر آئی)کو فروغ دے رہاہے،یہ نمائش چینی اور بین الاقوامی کاروباری تنظیموں کو مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے پھیلاوٗ تک رسائی کے لیے فائدے کے نئے مواقع لایا ہے۔چینی کمپنیوں کو اس بڑے ایونٹ کے موقع پر بی آر آئی ممالک کی جانب سے سینکڑوں آرڈر موصول ہوئے ہیں۔اس دوران بی آر آئی ممالک نمائش کے بین الاقوامی پویلین میں سب سے بڑے نمائشی گروپ کو لائے۔

کینٹون فیئر کے فارن افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل قوانڈانگ لیو کا کہناتھا “ہمیں سالوں سے بی آر آئی ممالک سے 8000سے زائد نمائش کنندگان کے آرڈر  موصول ہوئے ہیں۔”ان کا مزید کہناتھا “اس کے ساتھ ساتھ کئی چینی کمپنیوں نے بی آر آئی ممالک کو اہم مارکیٹ کے تحت ٹارگٹ کیا ہے اور نمائش میں حوصلہ افزانتائج حاصل کیے ہیں۔اس کی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے بی آرآئی ممالک سے مزید کمپنیوں کو ہماری تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔”Canton Fair, Global Share

برائے مہربانی مزید مواقع کے لیے https://buyer.cantonfair.org.cn/en/register/selectiveId پر جائیے۔

کینٹون فیئر کے موقع پربی آر آئی مارکیٹ کی استعداد ظاہر کردی گئی۔

چائنا نیشنل ہیوی ڈیوٹی ٹرک گروپ انٹرنیشنل کمپنی لمیٹیڈ )سینوٹرک انٹرنیشنل)کے مارکیٹنگ منیجر کوین لی،بی آر آئی مارکیٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ان کا ماننا تھا کہ بی آر آئی کے ساتھ جڑے ممالک بنیادی ڈھانچے اور نقل وحمل پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔یہ نہ صرف چینی کمپنیوں کے لیے فائدہ مند ہے،بلکہ اس کے ساتھ یہ بی آر آئی کے مقامی علاقے میں کی بھی اہمیت بڑھاتاہے جیسے کہ روزگار کے مواقع ۔

اس سال کینٹون فیئر میں،نمائش پیش کرنے والے افراد نے بی آر آئی کے نئے مواقع کو قبول کیا۔پہلے 5دنوں میں بیجنگ کے نمائش میں حصہ داروں نے بی آر آئی کے ساتھ 300سے زائد خریداری کے کاغذات پر دستخط کیےجس کے ذریعے 13ملین ڈالر کا کاروبار ہوا۔

بیجنگ اوورینٹل ویو ٹیکنالوجی کو 30 سورسنگ کے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے ذریعے 1.5ملین ڈالر سے زائد تک کا کاروبار متوقع ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہناتھا کہ کمپنی بی آر آئی مارکیٹ سے مزید فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی ایشیا کی مارکیٹ کے پیداواری مراحل کو یکجا کرے گا،اور نئے کام کرنے کا نیا طریقہ متعارف کرائے گا جس کے ذریعے مقامی کیبل ٹیلی ویژن اور آن لائن ویب سائٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

اس کے ساتھ،تیانجن کے نمائش میں حصہ لینے والوں کو کل درخواستوں میں سے 45فیصد درخواستیں بی آر آئی ممالک کے خریداروں سے ملی ہیں۔نمائش کرانے والوں نے مصنوعات کو مقامی سطح کا بنانے کا طریقہ استعمال کیا تاکہ بی آر کے ساتھ جڑے مارکیٹ کی استعداد سے فائدہ اٹھایا جاسکے،اس طریقے میں انھوں نے ایسی نئی مصنوعات کی پریزنٹیشن پیش کیں جو کہ ان علاقوں سے مناسبت رکھتی ہیں۔

تیانجن کے مقامی ویلڈنگ مشین کے بنانے والے جیسے کہ تیانجن منمینٹل کارپوریشن اور تیانجن برج ویلڈنگ مٹیریل گروپ کمپنی لمیٹیڈ نے ویلڈنگ راڈ ،ویلڈنگ وائر اور فلکس متعارف کرائےجو کہ تکنیکی مانگ اور خاص جعرافیائی ماحول کے تحت بنائے گئے ہیں۔ان مصنوعات کو خریداروں میں پذیرائی مل رہی ہے۔

بی آر آئی کی جدید دور میں فائدے کے مواقع مزید بڑھ گئے۔

نمائش میں شامل کل نمائش پیش کرنے والوں میں سے بی آر آئی ممالک بین الاقوامی پویلین کے نمائش پیش کرنے والوں کا72فیصد تھے،جس میں کئی مصنوعات شامل ہیں جیسے کہ گھریلو سامان،تعمیراتی سامان،کپڑے اور گھریلو آرائش کا سامان،کھانے اور سوغات شامل ہیں۔نمائش نے ان کمپنیوں کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو جاننے میں مدد فراہم کی۔

فریش جو کہ مصر کی گھریلو اشیائ کی ایک کمپنی ہے اس کا یہ یقین ہے کہ اس طرح کی آن لائن تجارت کی نمائش کم خرچ ہوتی ہیں۔ایکسپورٹ ڈائریکٹر خالد رمزے کا کہناتھا کہ “دنیا سکڑتی جارہی ہے اور انگلیوں کے اشاروں پر سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔لاگت،وقت،زبان اور جعرافیائی فاصلہ کی رکاوٹیں اب نہیں رہیں۔ہم پوری دنیا کے ساتھ آسان اور جلد رابطہ رکھ سکتے ہیں۔”

تصویر :https://photos.prnasia.com/prnh/20200622/2837232-1