‫ٹیکنو نے اینڈرائیڈ 11 ڈیویلپر پری ویو پروگرام میں شمولیت کرکے پوویئر 4 اپڈیٹ کا جاری کردیا

Android 11 beta 1 for TECNO Pouvoir 4

اینڈرائیڈ ۱۱ بیٹا ون فار ٹیکنو پوویئر 4

ہانگ کانک ، 13 جولائی 2020 / پی آر نیوز وائر/ —  گلوبل پریمیئر موبائل فون برانڈ ٹیکنو موبائل نے جدید اسمارٹ فون پوویئر 4 کا اعلان کردیا ہے  10 جولائی سے شروع ہونے والے آپریٹنگ سسٹم کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ 11 بیٹا ون میں اپ گریڈ کیا ہے، اینڈرائیڈ 11 ڈیویلپر پری ویو پروگرام کا حصہ ہونے کے ناطے پوویئر 4 اپنے صارفین کو اینڈرائیڈ 11 کے پہلے سے جاری شدہ ورژن کو ناصرف آزمانے کا موقع دے گا بلکہ  صارفین کو زیادہ محفوظ ، مستحکم اور بہتر تجربہ فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

تصویر:  https://photos.prnasia.com/prnh/20200713/2855478-1
ٹرانسشن موبائل فون کمپنی کے وائس پریزیڈینٹ اور ٹیکنو موبائل کے جنرل مینیجر اسٹیفن ایچ اے کا کہنا ہے کہ ہم اسمارٹ سافٹ ویئر اور اسمارٹ ہارڈ ویئر کوجدید ماحولیاتی نظام میں ضم کرنے اور صارفین کے تجربے کو مستقل طور پر بہتر بنانے کےلئے سرگرم عمل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم گوگل اینڈرائیڈ کے ساتھ ملکر کام کرنے پر انتہائی خوش ہیں کہ نئی جدید سے جدید تر مصنوعات متعارف کرائیں تاکہ ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے صارفین کو غیر معمولی تجربات سے آشنا کرائیں۔

ٹیکنو ایک اہم عالمی پلیئر ہے جو دنیا بھر کے ساٹھ سے زائد ممالک میں موجود ہے، پوویئر 4 چھ ہزار ایم اے ایچ بیٹری، سات انچ اسکرین اور 4 جی اسمارٹ فون ہے۔ اینڈرائیڈ ٹی ایم آپٹیمائزڈ او ایس کے ساتھ یہ صارفین کو مختلف فوائد فراہم کرتا ہے، ان فوائد میں شامل ہیں:

ایک مرتبہ کی اجازت: اس سے صارفین کو مقام، مائیکرو فون اور کیمرہ سمیت ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو واضح کرنے کی صلاحیت ملتی ہے

اختیاری محل وقوع کی اجازت: جب بھی اپلیکیشن قریبی یا نمایاں مقام تک رسائی کی درخواست کرتی ہے تو صارفین کو کنٹرول ہوتا ہے کہ ایک ایپلیکیشن مقام کی معلومات تک رسائی حاصل کرسکے

اے بی ڈی، اے پی کے   کی تنصیب میں اضافہ: پس منظر میں باقی اعداد و شمار کو آگے بڑھاتے ہوئے  ایپ کا اجرا کرنے کےلئے اے پی کے انسٹال کر کے اس عمل کو تیز کرتا ہے

اسکرین ڈسپلے کو بہتر بنایا:  یہ عناصر کو نشان سے روکتا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ بہتر تجربہ کیا جاسکے۔

چیٹ ببل: چیٹ ایپ میں انتہائی اہم لوگوں سے گفتگو کےلئے نئی ملٹی ٹاسکنگ سطح رکھی گئی ہے صارفین کہیں بھی چیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ، اور اپنا سابقہ کام دوبارہ شروع کرنے سے پہلے بات چیت کے لئے آپ کی ایپ یو آئی کا استعمال کرسکتے ہیں

اگر آپ پوویئر 4 پر اینڈاریڈ 11 بیٹا ون انسٹال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو نیچے دیئے گئے رہنما اصولوں کو فالو کرسکتے ہیں

1۔ کسی پی سی پر ٹول سیٹ ڈاؤن لوڈ کریں  اور یو ایس بی کیبل کا استعمال کرتے ہوئے روٹ فولڈر میں ٹرانسفر کردیں

2۔ ڈاؤن لوڈ فائل پر جائیں اور سافٹ ویئر پیکیج پر ٹیپ کریں ، جب اشارہ کیا جائے تو “اسٹارٹ” کے بٹن پر کلک کریں۔

3۔ اپ گریڈ مکمل ہونے کا انتظار کریں۔

مزید تفصیلات  اور ایپ کو ڈاون لوڈ کرنے کے لئے ویب سائٹ دیکھیں:

https://www.tecno-mobile.com/android-11-beta1/
ٹیکنو موبائل کے بارے میں: ٹیکنو موبائل ٹرانسیشن ہولڈنگ کا ایک پریمیئم اسمارٹ فون برانڈ ہے، “مزید توقع رکھیں” برانڈ کا خلاصہ ہے، ٹیکنو عوام کو قابل رسائی قیمتوں پر جدید ترین ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کا پابند ہے ، جس سے صارفین کو اپنی موجودہ حدود سے تجاوز کرنے اور امکانات کی دنیا کو دریافت  کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹیکنو مختلف مارکیٹوں کے مقابلے میں صارفین کی ضروریات کواچھی طرح سمجھتا ہے اور اسمارٹ فونز ، ٹیبلٹس اور فیچر فونز کی خصوصیت رکھنے والے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں مقامی جدت کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے ٹیکنو ایک اہم عالمی پلیئر ہے جو دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی ساٹھ مارکیٹوں میں موجود ہے یہ مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کا عالمی آفیشل ٹیبلٹ اور ہینڈسیٹ پارٹنر بھی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں

www.tecno-mobile.com

مزید معلومات حاصل کریں: