‫پی ڈی آئی گراؤنڈ سپورٹ سسٹمز (پی ڈی آئی) نے صدر کا “ای” ایوارڈ برائے برآمدات حاصل کرلیا

2018ء میں صرف 43 اداروں کو اس اعلیٰ درجے کا اعزاز سے نوازا گیا

کلیولینڈ، 04 جون 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

امریکی سیکریٹری تجارت ولبر روس نے 21 مئی 2018ء کو واشنگٹن ڈی میں ایک تقریب کے دوران پی ڈی آئی کو صدر کا “ای” ایوارڈ برائے برآمدات دیا۔ صدر کا “ای” ایوارڈ کسی بھی امریکی ادارے کی جانب سے دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو کسی کو امریکی برآمدات کی توسیع میں اہم حصہ ڈالنے پر مل سکتا ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_e6jx6s2e/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/698559/PDI_Logo.jpg

“پی ڈی آئی گراؤنڈ سپورٹ سسٹمز نے برآمدی توسیع سے مستقل وابستگی کا مظاہرہ کیا۔” سیکریٹری روس نے ادارے کو اپنے تہنیتی خط میں اپنے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا۔ “”ای” ایوارڈز کمیٹی پی ڈی آئی کی برآمدی فروخت سے بہت متاثر ہوئی تھی جو کل فروخت کے 50 فیصد کو عبور کرگئی۔ پی ڈی آئی کی کامیابی نے بلاشبہ قومی برآمدی توسیع کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا جنہوں نے امریکا کی معیشت کو سہارا دیا اور امریکی ملازمتیں تخلیق کیں۔”

پی ڈی آئی ہتھیاروں کو سنبھالنے والے نظام اور گراؤنڈ سپورٹ سامان بنانے والا ایک معروف ڈیزائنر اور صنعتکار ہے جو امریکی فضائیہ، بحریہ اور آرمی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے علاوہ دنیا بھر کی دیگر 45 فضائیہ استعمال کرتی ہیں۔ پی ڈی آئی کی مصنوعات میں گولہ بارود کو سنبھالنے والے یونٹس، ایئرکرافٹ انجن ٹریلرز، ہتھیاروں کے ایڈاپٹرز اور ٹرانسپورٹ ماڈیولز، ہتھیاروں کی نقل و حمل اور انہیں محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے گولہ بارود کے اسمبلی کنویئرز اور رننگ گیئر ایکسل سسٹمز اور فلائٹ لائن ایپلی کیشنز کے لیے دیگر زمینی سپورٹ ساز و سامان شامل ہیں۔

“برآمدی آمدنی عام طور پر ہماری سالانہ فروخت کی نصف سے زیادہ ہوتی ہے،” نیتھن ہیبر، نائب صدر سیلز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے کہا۔ ” ہتھیاروں کو سنبھالنے کے کام کو بہتر بنانے کی خواہشمند افواج اپنے سامان کے لیے بارہا پی ڈی آئی کا رخ کرتی ہیں۔”

مجموعی طور پر سیکریٹری روس نے ملک بھر کے 43 امریکی اداروں اور انجمنوں کو صدر کے “ای” ایوارڈ سے نوازا جو انہیں امریکی ہنرمندی کو سرحدوں سے باہر پہنچا کر امریکی معیشت کو مضبوط کرنے کے کردار پر دیے گئے۔ امریکی ادارے امریکی کمرشل سروس، جو محکمہ کی بین الاقوامی تجارتی انتظامیہ کا حصہ ہے، کے ذریعے “ای” ایوارڈز کے لیے نامزد ہوتے ہیں۔

“ای” ایوارڈز کے بارے میں

1961ء میں صدر کینیڈی نے دوسری جنگ عظیم کی “ای” علامت کو دوبارہ بحال کرنے کے ایک صدارتی حکم پر دستخط کیے تھے تاکہ امریکی برآمد کنندگان کو تعظیم دی جائے اور انہیں تسلیم کیا جائے۔ اعزاز کے لیے معیار کسی ایک یا زیادہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں چار سال کی کامیاب برآمدی نمو ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.thepdigroup.com اور فیس بک اور انسٹاگرام پر ہمیں فالو کیجیے۔

رابطہ: نیتھن ہیبر، نائب صدر – سیلز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ nathanh@thepdigroup.com

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/698559/PDI_Logo.jpg