‫چین کی ایک 400 سالہ قدیم تجارتی شاہراہ، شینیانگ مڈل اسٹریٹ ایک نئی شکل میں نمودار

شینیانگ، چین، 29 ستمبر، 2020 / سنہوا۔ ایشیا نیٹ / — تبدیلی اور ترقی کے دو سال بعد، شین یانگ مڈل اسٹریٹ، “شمال مشرقی چین کی پہلی اسٹریٹ”، کی 25 ستمبر کو ایک نئی شکل کے ساتھ رونمائی کی گئی۔ شینھے ڈسٹرکٹ کے شعبہ تشہیرات پبلسٹی کے اعلامیہ کے مطابق، اسی دوران ثقافتی سیاحت کے قدرتی مقامات کی ایک سیریزکا بھی “شینگجنگ سینٹرل اسٹریٹ کی خوشحال واپسی” کی تھیم کے ساتھ شینگجنگ اسٹریٹ کے مرکز میں آغاز ہوا۔

1 Shenyang Middle Street

چین کی ایک 400 سالہ قدیم تجارتی شاہراہ، شینیانگ مڈل اسٹریٹ ایک نئی شکل میں سامنے آرہی ہے۔

شینیانگ مڈل اسٹریٹ، شینیانگ شہر کے شینھے ضلع میں واقع ہے۔ مرکزی سڑک کی لمبائی 1400 میٹر ہے، جس کا مجموعی رقبہ ایک  ملین مربع میٹر اور کل تجارتی علاقہ 650,000 مربع میٹر ہے۔

“صد سالہ خوشحالی” ، “مڈل اسٹریٹ کے ماضی کے واقعات” اور “رواں اجتماع”، کے تین بڑے شوز کے ذریعے “شین یانگ مڈل اسٹریٹ” جمہوریہ چین کے دور میں چنگ سلاطینی سلطنت کے “سابقہ خاندان اور بعد کے بازار” سے لے کر “فینگ ہوا ماضی” تک، اور پھر آج کے “مجموعاتی رحجان” تک،  400 سالہ قدیم مڈل اسٹریٹ کی خوشحالی اور ماضی کے واقعات کی داستان سناتی ہے، اور “شینیانگ مڈل اسٹریٹ” کے پراسرار بھید کا پردہ چاک کرتی ہے، جو ترقی اور تبدیلی کی جانب چین کی پہلی تجارتی شاہراہ کے طور پر رقم کی گئی ہے۔

2 Shenyang Middle Street

: چین کی ایک 400 سالہ قدیم تجارتی شاہراہ، شینیانگ مڈل اسٹریٹ ایک نئی شکل میں سامنے آرہی ہے۔

نئی افتتاح کی گئی “شینیانگ مڈل اسٹریٹ” چنگ سلاطینی سلسلے کی ثقافتی تھیم کے انداز کو اجاگر کرتی ہے، جس میں مڈل اسٹریٹ کے 33,000 مربع میٹر کی سڑک کی سطح کو جدید  شکل دیتے ہوئے مرکزی سڑک میں 28 عمارتوں کے 78 ظاہری خدوخال کو تبدیل کیا ہے اور 8 نسبتا بہتر طور پر محفوظ کی گئی عمارتوں جیسے لیمن اسٹور اور دریائے یانگسی فوٹو اسٹوڈیو کی قدیم مڈل اسٹریٹ کی تاریخی امتیازی خصوصیات اور نقوش کو محفوظ رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ حد تک مرکزی طور پر حفاظت کاری اور تزئین و آرائش کی ہے۔

بیک وقت، متنوع فارمیٹس کا تعارف، برانڈ فلیگ شپ اسٹورز، وسیع اسٹورز، 170 سے زیادہ چھوٹے اسٹورز کے تعارف کے علاوہ فیشن کے تین تجارتی عناصر “غیروراثتی”، “ثقافتی تخلیق”، “خوراک” کا گہرا انضمام بھی۔ یہاں مہمانان نہ صرف وان گوہ اسٹار آرٹ میوزیم کو بدیسی امتیازی خصوصیات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں، بلکہ شمال مشرقی چین میں مقامی ثقافتی خصوصیات کے ساتھ “ہواان اسٹیج” پر اوپیرا بھی سن سکتے ہیں، اور لی ہوا گولڈ میوزیم میں چینی قومی غیر وراثتی ماسٹرز کی نمائش بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ “کارنر ہاؤس” میں چینی منچو ثقافتی خصوصیات کے ساتھ چھوٹے تحائف کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

ماخذ: ضلع شینھے، شینیانگ بلدیہ کا محکمہ تشہیر

منسلک تصویری لنکس: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=372904

لنک : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=372914