چین کی سیاحت کیجئے : ہینان کے بندر : اعلیٰ گلوکار بندر جنگلات میں اپنے علاقے کا درجہ بڑھا رہے ہیں
ہاہیکو،چین،30اکتوبر, 2020 /ژن ہوا-ایشیانیٹ / — ابتدا میں یہ ایک سیٹی یا پرندوں کاچہچہانا محسوس ہوتا ہے لیکن چند منٹ میں یہ انفرادی آواز ایک ایسے کورس میں بدل جاتی ہے جودی والٹز کے “دی بلیو ڈینیوب” نغمے کی یاد دلاتی ہے۔
25 اکتوبر 2019 کو کھینچی جانے والی تصویر میں جنوبی چین کے ہینان صوبے کے بوانگلنگ نیچر ریزرو میں ایک ہینان بندر نظر آرہاہے۔
ہر صبح 6 بجے کے قریب،بندر کے گانے چین کے گرم خطے کے جزیرے ہینان کے قدیم جنگلات کو جگاتے ہیں۔جنگلات کے محافظین کے لیے یہ گھنگریالے بالوں اور خوبصورت آوازوں والے ہینان بندروں کی واپسی کا اشارہ ہے۔
اعلی نسل کے قدیم اور نایاب،ہینان کے بندروں کی تعداد ماحول کی بہتری کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔صوبے کے جنگلات کے محکمے سے حاصل ہونے والے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 33 بندر پانچ خاندانوں میں رہ رہے ہیں،جو 1970 کی آبادی سے تین گنا زیادہ ہوگئے ہیں۔
سر پر...