چانگچن کا کھیلوں کی معیشت پر کام عوام کا صحت مند طرزِ زندگی تعمیر کرتا ہوا

چانگچن، چین، 18 مئی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ —  چانگچن انٹرنیشنل میراتھون 2018ء جیلن صوبے کے دارالحکومت چانگچن میں 27 مئی کو منعقد ہوگی۔ چانگچن شہری حکومت کے مطابق ملک و بیرون ملک سے تیس ہزار سے زیادہ کھیلوں کے شائقین شہر کی سڑکوں پر دوڑیں گے۔ یہ چانگچن کے کھیل کی معیشت پر کام میں ایک عظیم لمحہ ہے جو شہر میں کاموں کی سرکاری رپورٹ میں لکھا جا سکتا ہے۔ اور مزید شہری بھی مختلف قومی صحت سرگرمیوں کے ذریعے صحت مندانہ طرز زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

چانگچن شمال مشرقی چین میں واقع ہے۔ اپنے زبردست برفانی وسائل اور رہنے کے قابل ماحول کی وجہ سے یہ چین میں ان دو شہروں میں سے ایک ہے جنہوں نے کئی گرمائی و سرمائی اولمپکس کھیلوں کے چیمپیئن دیے۔ چانگچن کا محکمہ کھیل مسابقت کے ذریعے مستقلاً بڑے پیمانے پر کھیلوں کے فروغ کے طریقے تلاش کرتا رہتا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ چانگچن کی 70 فیصد سالانہ آمدنی عوام کے روزگار کے لیے خرچ کی جاتی ہے اور اس کا فائدہ بڑھ رہا ہے۔

چانگچن چین کے ابتدائی آٹوموبائل صنعت اور فلم پروڈکشن کے مراکز کا حامل رہ چکا ہے۔ یہ ریلوے گاڑیوں، اوپٹوالیکٹرونک ٹیکنالوجی، اپلائیڈ کیمسٹری، بایولوجیکل مصنوعات و دیگر کا بھی مرکز ہے۔ اس وقت چانگچن شمال مشرقی ایشیا میں علاقائی مرکزی شہر بن رہا ہے تاکہ شمال مشرقی چین کی نئی زندگی کو تیز تر کر سکے۔ اس سال چانگچن کی معیشت ایک مستقل اور تیز ترقیاتی رحجان جاری رکھے ہوئے ہے۔ پہلی سہ ماہی میں شہر کا کل جی ڈی پی 118.13 بلین یوآن رہا، جو اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے، اور شرح نمو 0.2 فیصد تھی جو پورے ملک سے زیادہ ہے۔

حالیہ چند سالوں میں چانگچن نے عوام کے شہری ذریعہ معاش کے لیے کاوشیں کی ہیں جنہیں “صحت مند چانگچن، کھیل سب سے پہلے” کا نام دیا گیا۔ نتیجتاً فٹنس کے حوالے سے شہریوں کے شعور، جسمانی معیار اور معیار زندگی میں زبردست بہتری آ چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر کی کھیلوں کی آبادی میں 51 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ چانگچن میں کہیں بھی موجود کوئی بھی شخص 8 منٹ پیدل چل کر کوئی فٹنس مقام ڈھونڈ سکتا ہے۔ برادری میں خصوصی فٹنس مینیجرز ہیں۔ حکومت نے قومی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبے کے لیے زمین کا بڑا حصہ مختص کر رکھا ہے۔ عوام اس جال کے ذریعے کھیلوں کے مقامات بک کر سکتے ہیں اور فٹنس شراکت دار پا سکتے ہیں۔ چانگچن میں ہونے والے کام کو ڈبلیو ایچ او کی جانب سے “چانگچن ماڈل” کہا گیا ہے، جو چین میں “اسپورٹس پاور” سے “اسپورٹس دیو” تک تبدیلی کے کام کے لیے کارآمد مشق اور حوالہ فراہم کرتا ہے۔

چانگچن دس مسلسل سالوں سے چین کا سب سے خوش باش شہر ہے، اور “چین کے سب سے مہربان شہر” کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ویسالوپیٹ انٹرنیشنل کراس-کنٹری اسکینگ فیسٹیول، جسے “سنو میراتھون” بھی کہا جاتا ہے، 16 سالوں سے یہاں منعقد ہو رہا ہے ۔ اور سٹی میراتھون پہلی بار گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوئی، جس نے دوڑنے والوں کو خوبصورت فطری مناظر، موزوں انسانی ماحول اور چانگچن کے شہریوں کے مہذب جذبات دکھائے۔ اس سال چانگچن انٹرنیشنل میراتھون کے لیے رکھا گیا 30,000 سے زیادہ کا کوٹہ محض 5 دن میں ختم ہو گیا تھا۔

ذریعہ: چانگچن شہری حکومت