‫چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2018ء گوئیانگ میں شروع

گوئیانگ، چین، 27 مئی 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2018ء جنوب مغربی چین کے صوبے گوئچو کے دارالحکومت گوئیانگ میں 26 مئی کی صبح شروع ہوگئی۔ دنیا کی پہلی بگ ڈیٹا نمائش کی حیثیت سے بگ ڈیٹا ایکسپو 2015ء میں شروع ہوئی تھی اور 2017ء میں قومی سطح کی تقریب بن گئی۔ اس سال کی نمائش دیگر شعبوں کے ساتھ بگ ڈیٹا کی شمولیت پر توجہ رکھتی ہے اور دو کانفرنسوں، ایک نمائش، ایک مقابلے اور دیگر سرگرمیوں کا احاطہ کرے گی۔

بگ ڈیٹا ایکسپو کے علاوہ چائنا ای-کامرس انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ بھی اس دوران منعقد ہوگی۔ بگ ڈیٹا کے شعبے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مصنوعات دکھانے کے لیے ایک پیشہ ورانہ ایک نمائش اور دیگر شعبہ جات اور مصنوعی ذہانت کے ساتھ بگ ڈیٹا کی جدت طراز انداز میں شمولیت پر ایک عالمی مقابلہ ہوگا۔ نئے خیالات، مشقوں، مصنوعات اور بگ ڈیٹا صنعت کے کاروباروں پر دیگر مخصوص سرگرمیاں بھی ہوں گی۔

چار روزہ تقریب میں 40,000 مہمانوں میں گلوبل 500 کمپنیوں کی 30 معروف علمی شخصیات اور رہنماؤں کے ساتھ ساتھ 400 نمائش کنندگان اور ابلاغی ادارے بھی حصہ لیں گے۔ تقریب کی اہم ترین سرگرمیوں کے علاوہ وہ افتتاحی و اختتامی تقاریب، کانفرنسوں، آٹھ اعلیٰ سطحی مذاکروں اور ڈجیٹل چین کی تعمیر کے لیے علم و حکمت جمع کرنے کے لیے 50 سے زیادہ فورمز میں شرکت کریں گے۔

نمائش دنیا کی سب سے بڑی واحد-ڈش ریڈیو دوربین، جسے فائیو-ہنڈریڈ-میٹر اپرچر اسفیئریکل ریڈیو ٹیلی اسکوپ (فاسٹ) کہا جاتا ہے، کی سپر ڈیٹا کمپیوٹنگ صلاحیتوں اور ٹیکنالوجیکل اطلاق، ففتھ-جنریشن ٹیلی کام ٹیکنالوجیوں اور دنیا بھر میں دیگر جدید ٹکینالوجیوں کے اطلاق کا مظاہرہ کرے گی۔40 مقامی اور غیر ملکی بگ ڈیٹا ادارے نمائش میں شرکت کریں گے، جس میں غیر ملکی حکومتوں اور اسرائیل، روس، ملائیشیا، آسٹریلیا، اٹلی، فرانس اور جنوبی کوریا سے ادارے بھی شامل ہوں گے۔