دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ،مستقبل سے بات کرتے ہوئے: گوانگژو کا نانشا سائی ٹیک اختراعات کے نئے اُفق دریافت کررہاہے۔
نانشا،چین،20نومبر،2020 / ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ — 17نومبر کونانشا میں منعقد ہونے والے 2020 ایسٹ ٹیک ویسٹ کے موقع پر ضلع گوانگژو کے نانشا کے میئر ڈونگ کے کا کہناتھا “ ہم مشکلات کو عبور کرکے مقررہ وقت پر ملے،اور ایک بار پھر عالمی سائنسی اور ٹیکنالوجی کی اشرافیہ کو نانشا لے کر آئے۔”
“وبا کے بعدکے دور” میں، مواقع سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے ،مشکلات کا سامنا کیسے کرنا ہے اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے عالمی معاشی بحالی کو کیسے فروغ دینا ہے؟ دی ایسٹ ٹیک ویسٹ نے اس سوال کا جواب فراہم کردیا ہے ۔
نانشا کے ضلعی کمیٹی کے اشتہاری ادارہ کے مطابق ،اس سال کے ایسٹ ٹیک ویسٹ نے بااثر مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جن میں آئی بی ایم کے ایگزیکٹیو چیئر مین گینی رومیٹی،علی بابا کے نائب صدر اور سی ای او چین ژیاوٗ ڈنگ،ان ٹائم،اور ٹیکنالوجی کمیٹی کے موجد اور چیئر مین ڈاکٹر چیانگ چون یوآن ،ایف آئی این ڈی اے،...