سانیا نے چھٹے ایشین بیچ گیمز کے لیے متحرک میسکوٹس کی رونمائی کردی۔

سانیا،چین، 01 اپریل،2020 /پی آر نیوزوائر/ –مارچ کی 31 تاریخ کو چھٹی ایشین گیمز سانیا 2020(جسے آگے “ایس اے بی جی”لکھا جائے گا) کی انتظامی کمیٹی نے ان کھیلوں کے لیے متحرک میسکوٹس کی رونمائی کردی۔ان تصاویر میں یایا میسکوٹ ایک آل راوٗنڈ کھلاڑی کی طرح 17کھیل کھیلتے ہوئے ان کھیلوں کا جدید،سرسبز،اور زبردست تصور پیش کررہاہےاور دنیا بھر کے لوگوں کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہہ رہاہے۔

Ya

کھیلوں کے لیے متحرک میسکوٹس

ہر متحرک میسکوٹ بہترین تصویری تاثر کے ساتھ ایک جدید فیشن اور بھر پور تو انائی سے ایک یایا کو کوئی ایک کھیل کھیلتے ہوئےدکھاتاہے۔اپنی بھر پور توجہ،توانائی ،اطمینان اور خوش گواری سے یایا اپنی چکمتی آنکھوں،مسکراتے چہرے اور کھیلوں کے لیے مخصوص اشاروں سے ایس اے بی جی کی توانائی،چاک وچوبندی،اور جوانی سے بھر پور کھیلوں کے روپ میں پیش کرتاہے۔

یایا مختلف کھیلوں کی خصوصیات کے حساب سے مختلف زاویوں سے دکھایا گیاہے۔ڈیزائن ٹیم کے سربراہ ژینگ لی کا کہناتھا “کھیلوں کی اس نمائش میں یایا کو نہ صرف دوستانہ،پیارااور زندگی سے بھر پور دکھانا مقصد ہے بلکہ ہر کھیل کو اس کی رفتار،پیشہ ورانہ خصوصیاتاور طاقت کے حوالے سے دکھائے۔ہر ٹیم کے لیے متحرک میسکوٹ کے ڈیزائن میں ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ اس کا ایک سادہ لیکن شوخ طریقے سے بہترین تاثر پیش کیا جائے۔”

ایس او بی جی او سی کے ایک ذمہ دار کا کہناتھاکہ ایس اے بی جی کے تصویری سسٹم میں ایک اہم ذریعہ کی حیثیث سے متحرک میسکوٹس زیادہ تر کھیل کے میدانوں،تشہیر،تصاویراورنمائشی پراجیکٹس میں استعمال کیے جائیں گے۔

صوبہ ہینان میں منعقد ہونے والےمختلف کھیلوں کے براعظم کےپہلے ایونٹ کی حیثیت سے ایس اے بی جی سانیا میں 28نومبر سے 6 دسمبر2020تک چلے گا۔ایک رپورٹ کے میں بتایا گیا ہے کہ او سی اے سے منظور کردہ 17کھیل،19ڈسپلنز اور اسے ساتھ کل 93ایونٹس تیار کیے گئے ہیں۔ان 17کھیلوں میں سرفنگ،بیچ سوکر،بیچ کبڈی،مارشل آرٹ(بیچ ریسلنگ اور جو جتسو)،ٹیپ بال،3×3باسکٹ بال،ڈرگن بوٹ،اکواٹکس(اوپن سوئمنگ اور واٹر پولو)،بیچ وڈبال،بیچ ایتھلیٹکس، اکواتھلن،سیلنگ، سپورٹ کلائمبنگ،پاور بوٹ،بیچ والی بال،بیچ ہینڈ بال اور پاور گلائڈنگ شامل ہیں۔

ذریعہ ؛ ایس اے بی جی

تصویری منسلک روابط:
لنک : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=361087