ہینان کے فری ٹریڈ پورٹ میں اہم صنعتی پارکس کی رونمائی کردی گئی

ہئیکو،چین،5جون،2020/ژن ہوا-ایشیا نیٹ /– جون کی 3تاریخ کو چین کے ہینان کے جزیرے پر واقع صوبے میں ہینان کے فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیراتی کام کے فروغ کے لیے چند اہم صنعتی پارکس کی رونمائی کی گئی۔

اس جزیرے میں 11اہم پارکس بنائے گئے ہیں جن میں سیاحت ،جدید سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

سی پی سی ہینان پرووشنل کمیٹی کے سیکرٹری لیو چیگوائی کا کہناتھا “صنعتی پارکس تجارت اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے،بےخوف ہوکر آزمائشوں کے لیے خالی میدان،اختراعات اور اصلاحات اور نئی جہتوں کےلیے ضروری شعبہ جات ہیں۔”

لیو کا کہناتھا کہ ان اہم صنعتی پارکس کی فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ہے۔

عین اسی روز ہانگ کانگ،مکاوٗ،تائیوان کے مقامی اور غیر ممالک میں بسے چینیوں کےلیے ہینان کے فری ٹریڈ پورٹ کے صنعتی پارکس میں سہولیاتی مراکز کا پہلا مکمل کرلیاگیا،ان پارکس میں ہئیکو جیانگڈانگ نیو ڈسٹرکٹ،یانپو اکنامک ڈیولپمنٹ زون،بواوٗ لیچنگ انٹرنیشن میڈیکل ٹورزم پائلٹ زون،سانیا یاژ و بے سائنس انیڈ ٹیکنالوجی سٹی،اور ہینان ایکولوجیکل سوفٹ وئیر پارک شامل ہیں۔

یہ سہولیاتی مراکز چین کی کیمونسٹ پارٹی کی ہینان کی صوبائی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے متحدہ نگرانی میں ہیں،جس کا مقصد ہانگ کانگ،مکاوٗاور تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ ہاہر ممالک میں بسے چینی شہریوں جو یہاں کاروبار شروع کرنا اور سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کو کاروبار سے متعلق مشاورت اور ہم آہنگی فراہم کرنا ہے،تاکہ ہینان کے فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کےلیے مناسب اصلاحات عمل میں لائی جائیں۔

اس وقت ،3.9ملین ہینان کے شہری 60سے زائدغیر ممالک اور علاقوں میں موجود ہیں۔ تقریبا چار سو ہزار ہانگ کانگ اور مکاوٗ کے شہری ہینان کے آبائی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ہینان میں   3000سے زائد ہانگ کانگ کے شہریوں کی سرمایہ کاری سے چلنے والی اور 1500سے زائد تائیوان کے شہریوں کی سرمایہ کاری پر چلنے والی کمپنیاں ہے۔

چین نے ہینان کے فری ٹریڈ پورٹ کے لیے پیر کے دن ایک ترقیاتی منصوبہ متعارف کرایا،جس کا مقصد ہیان کو صدی کے عین درمیان میں  ایک عالمی سطح پر اثر رکھنے والا ،اعلی معیار کا ایک فری ٹریڈ پورٹ بنانا ہے۔

ذریعہ : دی سی پی سی ہینان پرووژنل کمیٹی