‫ڈیپ بلیو ٹکنالوجی” اسمارٹ پانڈا بس“ کے افتتاح کے ساتھ شہرکی شاہراہ پر

حالیہ ائنا آرٹیفشل انٹیلیجنس ڈویلپمنٹ سمٹ میں ڈیپ بلیو ٹکنالوجی نے” اسمارٹ پانڈا بس“ کا افتتاح کر دیا ہے اور اس سال یورپ میں  اس کی فروخت متوقع ہے۔

DeepBlue technology unveils the Smart Panda Bus in Shanghai

ڈیپ بلو ٹکنالوجی کی شنگھائی مںو اسمارٹ پانڈا بس کی رونمائی

شنگھائی18جنوری 2019 /پی آر نیوز وائر / — ڈیپ بلیو ٹکنالوجی کی اسمارٹ پانڈا بس جو ایک آرٹیفشل انٹیلیجنس(اے آئی) ڈرائیوینگ بس ہے، شنگھائی میں 18جنوری کو”نیوجنریشن آرٹیفشل انٹیلیجنس فیوچر ڈویلپمنٹ سمٹ “ میں اس کا آغاز ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی عوامی نقل و حمل کی نئی تعریف سامنے آئی ہے۔ اسمارٹ پانڈا بس اے آئی پر مبنی ایک کثیر فعال خود کار گاڑی ہے جس میں ڈیپ بلیو ٹکنالوجی سے شامل آٹھ مختلف بنیادی ٹکنالوجیز ایک ساتھ مل کر دنیا بھر کے روز مرہ کے مسافروں کے تکلیف دہ امور کے حل کے لئے کام کرتی ہیں۔

اسمارٹ پانڈا بس ایک ہی پراڈکٹ میں تمام جدید اے آئی ٹکنالوجیز جمع ہیں۔کچھ خصوصیات یہ ہیں:
خودکار پائلٹ، انگلیوں کے ذریعے شناخت، وائس انٹرایکشن، پریسائزایڈورٹائزنگ پش، گاڑیوں کی نگرانی کرنے والے روبوٹ ، انٹیلیجنٹ غیر بشری ریٹیل سسٹم، غیر معمولی طرز عمل کی نگرانی کا نظام،ہنگامی طور پر   نکلنے کا انٹیلیجنٹ ہینڈلنگ سسٹم، جو روزمرہ کے مسافروں کے عوامی نقل و حمل میں آج تک استعمال نہیں ہوئے۔

اسمارٹ پانڈا بس پر مسافر صرف درست بائیو میٹرک شناخت کے ذریعے شاپنگ کے لئے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک آ ن بورڈ روبوٹ کسی مشکوک حرکت کو اسی وقت مانیٹر اور ریکارڈکرتے ہوئے پس پردہ رہ کر بروقت ابتدائی انتباہ جاری کرتے ہوئے بچاﺅکے ہنگامی انٹیلی جنٹ سسٹم کو متحرک کردیتا ہے۔ یہ مستقبل کے جدید شہروں کی ترقی کی جانب ایک بڑے قدم کا پیغام ہے، جس پر بہت سے اے آئی صنعت کے ممتاز افراد، کمپنیاں اور یہاں تک کہ چین کے شہر ی حکام اور روڈ اور بیلٹ ممالک کے غیر ملکی مہمان بحث کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

اسمارٹ پانڈا بس نے حوصلہ افزا حمایت حاصل کی ہے اوریہ اس سال ایشیا اور یورپ میں پہنچ جائےگی۔ جرمنی، لکسمبرگ ، اٹلی اور یونان جیسے ممالک نے اس پراڈکٹ میں زبردست دلچسپی دکھائی ہے۔ 2019میں اسمارٹ پانڈا بس کی یورپ میں دستیابی کی توقع کی جارہی ہے۔بنکاک کے شہری حکام پہلے ہی بی آر ٹی کی منظور ی دے چکے ہیں، جو ڈیپ بلیو ٹکنالوجی کی ایک اور خودکار ڈرائیونگ گاڑی ہے جس کی آزمائش اس سال کے درمیان میں شروع ہونی ہے۔

شنگھائی میں قائم ڈیپ بلیو ٹکنالوجی کا مقصد ایک ایسی عالمی کمپنی بننا ہے جو ساری دنیا کے لوگوں کو خدمات فراہم کرسکے۔ اس وقت کمپنی یورپ ، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیاءمیں کام کررہی ہے اوراب تک اس نے اٹلی اور یونان کے ساتھ اسمارٹ سٹی تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔

تصویر  –  – https://photos.prnasia.com/prnh/20190118/2351123-1