‫یکم اکتوبر کو عالمی شرکا کے لئے چھٹے ایشین بیچ گیمز سنیا 2020 کے لئے ایکریڈیٹیشن سسٹم کا افتتاح ہوگیا

سنیا، چائنا، 10 اکتوبر 2020 / ژن ہوا- ایشیا نیٹ / — یکم اکتوبر سے چھٹے ایشین بیچ گیمز سنیا 2020 کے لئے ایکریڈیشن سسٹم کا آغاز ہوگیا ہے اس نظام کے تحت سنیا 2020 کھیلوں میں چینی اور بین الاقوامی شرکا کے لئے آسان اور موثر ایکریڈیشن سروسز فراہم کرنا ہیں۔

Asian Beach Games

بین الاقوامی امیدواروں کے لئے گیمز ایکریڈیٹیشن سسٹم کا اسکرین شاٹ۔

ایکریڈیشن سسٹم امیدواروں سے تمام معلومات جمع کرنے ، ترتیب دینے، توثیق کرنے اور اس کی تصدیق کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ کھیلوں کے لئے شناختی اور ایکریڈیشن کارڈ فراہم کرسکیں۔ یکم اکتوبر سے سنیا 2020 ایکریڈیشن سسٹم تک ویب سائٹ ttps://acr.sanya2020.cn/ یا سنیا 2020 کی سرکاری ویب سائٹ http://www.sanya2020.cn/. کے ذریعے او سی اے ، این او سیز ، میڈیا ایجنسیوں ، کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی اور کوآپریٹیو پارٹنرز کے کلائنٹس، سوائے تماشائیوں کے، رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ایکریڈیٹیشن کےلئے تمام درخواست 31 دسمبر 2020، 24:00 سے پہلے جمع کرانا ہونگی۔

تمام درخواست دہندگان کو ایکریڈیشن کے عمل کو سمجھنے میں مدد کے لئے ، سنیا 2020 گیمز کے مرکزی ایکریڈیٹیشن سینٹر نے تمام اہلکاروں کے لئے تحریری منظوری کے لئے رہنما اصول وضع کردیے ہیں۔ وہ تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے سسٹم میں لاگ ان کرسکتے ہیں۔

مرکزی ایکریڈیٹیشن سینٹر کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، یہ نظام اہل امیدواروں کو ایشین بیچ گیمز شناخت اور ایکریڈیشن کارڈز حاصل کرنے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے مخصوص فنکشنل علاقوں تک رسائی حاصل کرنے میں معاون ثابت گا۔

ماخذ: ایشین بیچ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی

منسلک تصویری روابط:
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=373775