اثراء نے درعیہ اسلامک آرٹس بینالی میں سلطنت سعودی عربیہ کے ثقافتی ورثے کے بارے میں جاننے اور سیکھنے کے نئے طریقے پیش کیے
اسلامک آرٹس کی افتتاحی تقریب میں سینٹر نے کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنایا
دہران، سعودی عرب، 25 جنوری 2023/پی آرنیوزوائر/– کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثراء) نے درعیہ بینالی فاؤنڈیشن کے اسلامک آرٹس کے افتتاحی ایڈیشن میں علم کی تلاش اور سائنسی دریافت کا انعقاد کیا۔ یہ سینٹر 23 اپریل 2023 تک جدہ میں بینالی میں منعقد ہونے والے ثقافت اور اسلامی تہذیب کے درمیان ربط کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر اختیار کرتا ہے۔
اثراء وہ جگہ ہے جہاں تخیل کو تقویت ملتی ہے، خیالات جنم لیتے ہیں، علم کا اشتراک ہوتا ہے اور ثقافت کا جشن منایا جاتا ہے۔ یہ تمام عناصر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جن میں آرٹ نمائش، تعلیمی پیشکش اور مکہ سے یثرب تک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہجرت پر تحقیق پر مبنی دستاویزی فلم کا ورلڈ پریمیئر شامل ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وس...